الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھرنے ہندوستانی اسٹارٹ اپس ، یونیکورن سربراہان کے ہمراہ برطانیہ وزیر اعظم بورس جانسن سے ملاقات کی


ڈیجیٹل انڈیا کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا اور اختراع اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مستقبل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا

آئی جی ایف ، یو کے میں راجیو چندر شیکھرنے کہا ’’ڈیٹا کی حفاظت اور محفوظ انٹرنیٹ کے مستقبل کی تشکیل کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘‘

Posted On: 02 JUL 2022 4:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 02 جولائی        الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے جمعہ کو ہندوستانی اسٹارٹ اپس، یونیکورن اور اختراع کاروں کے ایک وفد کے ہمراہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے ملاقات کی۔ دونوں نے اختراع اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان اور برطانیہ کے مابین مستقبل کے تعاون اور شراکت داری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جناب چندر شیکھر نے اس سلسلے میں برطانوی رکن پارلیمنٹ مسٹر پال اسکلی سے بھی ملاقات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B1LS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VST7.jpg

بعد ازاں نامہ نگاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے جناب چندر شیکھر نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ دونوں جدت طرازی کی معیشت کو ڈرامائی طور پر بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ہم ڈیجیٹل معیشت کومجموعی معیشت کا 25 فیصد بنانا چاہتے ہیں۔ برطانیہ کی حکومت بھی اسے وسعت دینا چاہتی ہے‘‘۔

جناب چندر شیکھر نے انڈیا گلوبل فورم میں برطانیہ کی داخلہ سکریٹری محترمہ پریتی پٹیل، حکومت برطانیہ کی بین الاقوامی تجارت کی سکریٹری اور بورڈ آف ٹریڈکی صدر محترمہ این میری ٹریولین اور برطانیہ کے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل  معیشت کے وزیر مسٹر کرس فلپ کے ساتھ وزارتی سطح کی  گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

ٹیکنالوجی کے میدان میں ہندوستان کی ترقی کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ 1990 کی دہائی کے برعکس جب ہندوستان اپنی تمام تکنیکی ضروریات پر انحصار کرتا تھا اور اپنی تیار کردہ ہر چیز کے لیے تمام پرزے اور آلات درآمد کرتا تھا، آج کا منظر نامہ بالکل مختلف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اب 5-جی گیئر ڈیزائن کر رہا ہے اور ایسے آلات تیار کر رہا ہے جو 5-جی مصنوعات میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ سب کچھ وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کے تحت حاصل کیا گیا ہے۔

جناب چندر شیکھر نے آئی جی ایف، برطانیہ میں ڈیجیٹل کے مستقبل پر ایک اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے تیز رفتاری سے ڈیجیٹلائزیشن اور صارف کے نقصان سے ڈیجیٹل ناگریکوں کی حفاظت کی ضرورت پر اپنے خیالات پیش کیے۔ چونکہ  سائبر اسپیس ایک ایسا شعبہ ہے جس کی کوئی سرحد نہیں ہے اس لیے انہوں نے مختلف کاونٹیوں خاص طور پر ہم خیال جمہوریتوں کے مابین تعاون اور صارفین کے تحفظ اور اعتماد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے کہا ’’ڈیٹا اکانومی نے ایک بیداری پیدا کی ہے کہ صارف شہریوں کی حفاظت کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پالیسی سازوں کے طور پر صارف کی حفاظت کےنظریے سے ڈیٹا کو دیکھنا ہوگا۔ انٹرنیٹ کے فروغ  اور بڑے ٹکنالوجی کے اثر میں، ہم ایک اہم موڑ پر ہیں۔ تحفظ اور اعتماد سب سے اہم ہوگا اور ہندوستان اسے  اکیلے ایسا نہیں کرسکتا، ہمیں ایک محفوظ انٹرنیٹ کے مستقبل کی تشکیل میں شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

اس سے قبل دن میں، جناب چندر شیکھر نے جنس، ذات یا طبقے کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے خلاف لڑنے والے 12 ویں صدی کے کنڑ فلسفی اور سماجی مصلح بساویشور (بساوا کے نام سے مشہور) کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ . جمہوریت اورعدم تشدد کے ان کے نظریات نے نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ یہ مجسمہ برطانوی پارلیمنٹ کے قریب دریائے ٹیمز کے کنارے نصب کیا گیا ہے۔ اس کی نقاب کشائی وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7158



(Release ID: 1838866) Visitor Counter : 110