صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے بھارتی فارما کوپیا کمیشن کانفرنس 2022 کی صدارت کی اور بھارتی فارما کوپیا کا نواں ایڈیشن جاری کیا

Posted On: 01 JUL 2022 3:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم جولائی ، 2022/ صحت اور خاندانی بہبود ، کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آئی پی سی کانفرنس 2022 کی صدارت کی اور انڈین فارما کوپیا کا نواں ایڈیشن جاری کیا۔ یہ تقریب آج مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں نئی دلی کے وگیان بھون میں منعقد ہوئی۔

اس سال کی کانفرنس کا موضوع تھا مستقبل کے لیے دواؤں کی کوالٹی کو برقرار رکھنا۔

 

   

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ بھارت کے فارما کوپیا کا اعتراف کیا جائے  اور اسے عالمی سطح پر سراہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جینیرک دوائیں تیار کرنے میں مہارت حاصل کر کے دنیا کی فارمیسی بن گئے ہیں۔ لیکن ہمیں دوا سازی کے شعبے میں اپنی ریسرچ کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ آج تک چار ملکوں افغانستان، گھانا، نیپال اور ماریشس نے آئی ٹی کو تسلیم کیا ہے۔ ہمیں ایک نقش راہ تیار کر کے آگے بڑھنا چاہیے تاکہ مزید ممالک ہماری فارمیسی کو تسلیم کریں۔

بین الاقوامی سطح پر حکومت کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کے نتیجےمیں اور اس سمت ہمارے کام کے نتیجے میں دنیا نے ہمیں تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے اور ہمارے کام کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے۔ ہمیں اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ بین الاقوامی تجارت اور صنعتوں پر مبنی ہماری دیسی دواؤں کی طاقت پر اس توجہ کا ہم کیسے فائدہ اٹھائیں ۔

اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ بھارت جینیرک دواؤں کا دنیا کا سب سے بڑا سپلائر ہے ۔ وہ دنیا بھر میں 20 فیصد دوائیں سپلائی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ وبا کےدوران بھارت نے 150 ملکوں کو سستی دوائیں فراہم کیں۔

۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 7135



(Release ID: 1838752) Visitor Counter : 117