مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ڈاک نے مختلف آسامیوں کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے گرامین ڈاک سیوکوں(جی ڈی ایس) کی دستاویز کی تصدیق کی آخری تاریخ میں 15 جولائی 2022 تک بڑھا دی ہے

Posted On: 01 JUL 2022 2:19PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک نے آسام میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے مختلف آسامیوں کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے گرامین ڈاک سیوکوں (جی ڈی ایس) کی دستاویز کی تصدیق کی آخری تاریخ 15 جولائی 2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک پریس بیان میں محکمہ نے کہا ہے، ‘‘آسام میں سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف عہدوں کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے گرامین ڈاک سیوکوں (جی ڈی ایس) کی دستاویز کی تصدیق کی آخری تاریخ 30 جون سے بڑھا کر 15 جولائی 2022 تک کر دی گئی ہے۔’’

*************

 

ش ح ا ک۔ ر‍‌ض

U. No.7128

 


(Release ID: 1838519) Visitor Counter : 143