کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مالی سال 22-2021 میں سمندری مصنوعات کی برآمدات سب سے زیادہ رہی، برآمدات میں 30 فیصد کا اضافہ اور برآمدات 57586.48کروڑ روپے (7.76 امریکی ڈالر)کا ریکارڈ اضافہ


منجمد کیکڑے نے برآمدات کی ایک بڑی شے کے طورپر اعلیٰ پوزیشن برقرار رکھی

امریکہ، چین، یوروپی یونین، جنوب مشرقی ایشیا، جاپان اور مشرقی وسطیٰ کا  بڑے درآمدکاروں میں شمار

Posted On: 29 JUN 2022 3:15PM by PIB Delhi

ہندوستان نے 22-2021 کے دوران 1369264میڑک ٹن سمندری خوراک برآمد کی، جس کی مالیت 57586.48کروڑ روپے(7.76ارب امریکی ڈالر) کے بقدر ہے۔ یہ برآمدات کافی مشکلات کے باوجود کی گئیں۔ مالی سال 22-2021 کے دوران برآمدات میں امریکی ڈالر کے اعتبار سے 31.71فیصد  اور تعداد کے لحاظ سے 19.12فیصد تک بہتری آئی۔ ہندوستان نے 1149510میٹرک ٹن سمندری اشیاء برآمد کی، جس کی مالیت 43720.98کروڑ روپے(5956.93ملین امریکی ڈالر)تھی۔

سمندری مصنوعات کی برآمد ات کے فروغ کے اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے)کے چیئر مین جناب کے این راگھون نے کہا کہ ہندوستان عالمی وباء کے سبب اپنی بڑی برآمداتی مارکیٹوں میں بہت سے چیلنجوں کے باوجود 1369264میٹرک ٹن سمندری مصنوعات کو برآمد کرنے میں کامیاب ہوپایا ہے اور یہ برآمدات 7.76ارب امریکی ڈالر کے بقدر ہے، جو اب تک کی سب سے زیادہ ریکارڈ برآمد ہے۔

منجمد کیکڑے نے برآمدات کی ایک بڑی آئٹم کے طورپر اپنی اعلیٰ پوزیشن برقرار رکھی ۔ کیکڑے نے تعداد اور والیوم کے اعتبار سے یہ  اعلیٰ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔منجمد کیکڑے کی برآمد سے 42706.04کرو ڑروپے (5828.59ملین امریکی ڈالر)کی کمائی ہوئی۔کیکڑے کا برآمد میں تعداد کے لحاظ سے 53.18فیصد کا حصہ رہا اور ڈالر میں کل کمائی 75.11فیصد رہی۔اس مدت کے دوران کیکڑے کی برآمدات میں امریکی ڈالر ویلیو میں 31.68فیصد اور تعداد میں 23.35فیصد کا اضافہ ہوا۔

منجمد کیکڑوں کی مجموعی برآمد 22-2021کے دوران 728123میڑک ٹن تھی۔ امریکہ جو کیکڑے کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، کو (342572میٹرک ٹن) منجمد کیکڑے برآمد کئے گئے اور اس کے بعد چین کو(125667میٹرک ٹن)، یوروپی یونین کو(90549میٹرک ٹن)، جنوب مشرقی ایشیا ء کو(44683میٹرک ٹن)، جاپان کو(38492میٹرک ٹن) اور مشرقی وسطیٰ کو(37158میٹرک ٹن )کیکڑے برآمد کئے گئے۔منجمد کیکڑے کی برآمد سے ظاہر ہوتا ہے کہ قدر کے لحاظ سے تمام مارکیٹوں میں کیکڑے کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

وینّامئی(وہائٹ لیگ شرمپ)کی برآمد میں 22-2021ء میں اضافہ درج کیا گیا۔ یہ اضافہ 515907میٹرک ٹن سے بڑھ کر 643037 میٹرک ٹن تک ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی ڈالر کی قدر کے لحاظ سے کل وہائٹ لیگ شرمپ کی برآمدات میں سے امریکہ کو(59.05فیصد) وہائٹ لیگ شرمپ برآمد کیاگیا، اس کے بعد چین کو(14.59 فیصد) ، یوروپی یونین کو(8.16فیصد)، جنوب مشرقی ایشیا کو(4.78 فیصد)، جاپان کو (3.61فیصد) اور مشرقی وسطیٰ کے ملکوں کو 3.17فیصد)وہائٹ لیگ شرمپ برآمد کیا گیا۔امریکہ بلیک ٹائیگرشرم کے لئے بڑی مارکیٹ ثابت ہوا ہے، جس کا امریکی ڈالر کے اعتبار سے(25.90فیصد) کی حصے داری ہے۔اس کے بعد یوروپی یونین کی(23.68فیصد) اور جاپان کی (22.71فیصد) کی حصے داری ہے۔

دیگر اشیاء ، دوسری سب سے بڑی برآمد آئٹم سے 3979.99کروڑ روپے(540.73ملین امریکی ڈالر)کی آمدنی ہوئی۔ تعداد میں 12.96 فیصداور ڈالر کی کمائی 6.97فیصد کی حصے داری رہی۔دیگر اشیاء کی برآمدات میں 43.8فیصد کا اضافہ ہوا۔یہ اضافہ روپے کے قدر میں رہا اور ڈالر میں 42.94فیصد رہا۔دیگر اشیاء میں سوریمی اور سوریمی اینالاگ مصنوعات شامل ہیں، جو امریکی ڈالر کے اعتبار سے 56.55فیصد تک برآمد کی گئیں۔

تیسری سب سے بڑی برآمد آئٹم  منجمد مچھلی ہے، جس سے 3471.91کروڑ روپے کی کمائی ہوئی اور امریکی ڈالر میں 471.45ملین امریکی ڈالر کی کمائی ہوئی۔ تعداد کے اعتبار سے 16.55فیصد تک منجمد مچھلی برآمد کی گئی اور ڈالر میں 6.08فیصد کی کمائی ہوئی۔منجمد مچھلی کی برآد میں تعداد کے اعتبا رسے 20.44فیصد اور ڈالر کی قدر میں 17.19فیصد تک کا اضافہ ہوا۔

مچھلی پھنسانے کے لئے چارے کی برآمدات 75750میٹر ٹن تک کی کئی۔اس میں تعداد کے لحاظ سے 23.82فیصد کا اضافہ درج کیاگیا اور ڈالر کے اعتبار سے 40.24فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور مچھلی پھنسانے کے چارے کی برآمد سے 2806.09کرو ڑ روپے (383.37ملین امریکی ڈالر)کی کمائی ہوئی۔

سوکھی اشیاء کی برآمد73679میٹرک ٹن ہوئی، اس سے روپے کی قدر میں 28.27فیصد کا اضافہ درج کیا گیا، لیکن امریکی ڈالر کی قدر میں 8.59فیصد کی کمی درج کی گئی، مگر سوکھی اشیاء کی برآمد سے 1472.98کروڑ روپے (143.46ملین امریکی ڈالر)کی کمائی کی گئی۔

بہت ٹھنڈی اشیاء کی برآمد ، جو ایک سودمند سیکٹر کے طورپر سمجھا جاتا ہے، میں مقدار کے لحاظ سے 23.08فیصد کا اضافہ ہوا اور روپے کے اعتبار سے 53.45فیصد کا اضافہ ہوا ہے، لیکن امریکی ڈالر کے اعتبار سے 1.87فیصد کی کمی درج کی گئی۔

لائیو آئٹمس کی برآمد 7032 میٹرک ٹن تک کی گئی ۔ مقدار کے لحاظ سے 60.57فیصد کا اضافہ اور روپے کی قدر کے لحاظ سے 47.43فیصد اور امریکی ڈالر کے لحاظ سے 46.67فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔

بیرون ممالک کی مارکیٹ میں امریکہ  قدر اور والیوم دونوں اعتبار سے ہندوستانی سمندری اشیاء کا بڑا درآمد کار بنا ہوا ہے۔امریکہ نے 3371.66ملین امریکی ڈالر مالیت کی ہندوستانی سمندری اشیاء درآمد کی۔ ڈالر کی ویلیو کی اعتبار سے اس کا 37.56 فیصد حصہ رہا۔ امریکہ کے لئے برآمدات تعداد میں 27.63فیصد کی شرح نمو درج کی گئی اور روپے کی قدر میں 36.76فیصد کی شرح نمو درج کی گئی اور امریکی ڈالر میں 37.56فیصد کی کمائی ہوئی۔منجمد کیکڑا امریکہ لئے سب سے اہم آئٹم رہا ، جو اسے برآمد کیا گیا اور وہائٹ لیگ شرمپ کی برآمدتعداد کے لحاظ سے 26.81فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور ڈالر کے اعتبار سے34.65 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔امریکہ کے لئے بلیک ٹائیگر شرمپ کی برآمدات میں تعداد کے لحاظ سے 68.99فیصد کا اضافہ درج ہوا اور امریکی ڈالر کے اعتبار سے 152.06فیصد کا اضافہ درج کیاگیا۔

چین ہندوستان سے سمندری اشیاء برآمد کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک کے طورپر ابھرا ہے۔ اس نے 266989میٹرک ٹن سمندری اشیاء کی درآمد کی۔ اس کی مالیت 1175.05ملین امریکی ڈالر کے بقد ر تھی۔تعداد میں 19.50فیصد اور ڈالر کے اعتبار سے 15.14فیصد درآمد  کی حصے داری رہی۔چینی مارکیٹ کے لئے برآمد ات میں تعداد کے لحاظ سے 22.28فیصد کا اضافہ ہو ااور روپے کی قدر میں 31.09فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں 25.12فیصد کا اضافہ ہوا۔ منجمد کیکڑا چین کو برآمد کئے جانے  والا بڑا آئٹم ہے۔ تعداد میں چین کو منجمد کیکڑا برآمد کئے جانے کا حصہ 47.07فیصد اور ڈالر کی قدر میں 67.04فیصد کا حصہ ہے، جبکہ منجمد مچھلی کی حصے داری تعداد کے لحاظ سے 32.10فیصد اور قدر کے حساب سے 15.19فیصد ہے۔یہ چین کو کل برآمدات کا ایک حصہ ہے۔ چین کو منجمد کیکڑے کی برآمد سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں تعداد اور ویلیوم کے لحاظ سے مثبت اضافہ ہوا ہے۔

یوروپی یونین منجمد کیکڑے کے ساتھ ہندوستانی سمندری اشیاء کے لئے تیسری سب سے بڑی منزل رہی ہے۔یوروپی یونین کو ہندوستان  بڑی اشیاء کی برآمد کرتا ہے، اس میں تعداد میں 29.11 فیصد اور ڈالر میں 37.09فیصد کاا ضافہ درج کیا گیا ہے۔

 جنوب مشرقی ایشیاء چوتھی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، جسے منجمد کیکڑے برآمد کئے جاتے ہیں اور یہ برآمد کی یہ سب سے بڑی آئٹم ہے۔

مشرقی وسطیٰ کے لئے برآمدات میں تعداد کے اعتبار سے 20.2فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جبکہ روپے میں 21.27فیصد اور ڈالر میں 20.7 فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔

**********************

 

ش ح- ح ا–ن ع

Date: 30.06.2022

U. No.7063



(Release ID: 1838161) Visitor Counter : 115