نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
چیس اولمپیاڈ مشعل دوڑ شمالی بھارت کے 20 شہروں سے ہوتے ہوئے مغربی بھارت میں داخل ہو گئی ہے
Posted On:
29 JUN 2022 3:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29جون، 2022/ ابھی تک کی پہلی چیس اولمپیاڈ مشعل دوڑ آج مغربی بھارت میں داخل ہو گئی جیساکہ یہ آج صبح جے پور پہنچ گئی ہے۔ اجمیر سے گزرنے کے بعد یہ مشعل دوڑ احمد آباد جائے گی اور اس کے بعد کیوڑیا ،وڈودرا، سورت، ڈانڈی، ڈمن، ناگپور، پنے، ممبئی اور پنجم جائے گی۔ اس کے بعد یہ مشعل دوڑ بھارت کے شمالی علاقے ، شمالی مشرقی بھارت اور پھر جنوبی بھارت جائے گی۔
شمالی بھارت کے پہلے مرحلے میں پچھلے دس دن کے دوران یہ مشعل 20 شہروں دلی، جموں و کشمیر، ہماچل ، پنجاب ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور رجستھان سے گزری۔
اس دوڑ میں کل 75 شہر شامل ہیں اور یہ بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منائی جا رہی ہے۔ چیس اولمپیاڈ کے لیے اب تک کی پہلی مشعل دوڑ کا آغاز 19 جون کو نئی دلی کے آئی جی اسٹیڈیم میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔
فیڈے کے صدر آر کے ڈی دیورکوویچ نے وزیراعظم کو یہ مشعل سونپی تھی جنہوں نے بھارت کے شطرنج کے مایہ ناز کھلاڑی وشوناتھن آنند کو سونپی۔ اس تاریخی آغاز کے بعد یہ مشعل عالمتی مقامات پر گئی تھی جن میں قومی راجدھانی میں لال قلعہ، دھرم شالا میں ایچ پی سی اے ، امرتسر میں اٹاری بارڈر ، آگرا میں تاج محل اور لکھنؤ میں ودھان سبھا اور دیگر مقامات شامل ہیں۔
جموں و کشمیر کے گورنر جناب منوج سنہا ، پنجاب کے گورنر جناب بنواری لال پروہت، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن ری جیجو وغیرہ شطرنج اولمپیاڈ مشعل دوڑ کی تقریبات میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیتوں میں ہے۔
مشعل دوڑ کی تقریبات سیمل شطرنج کے ساتھ ہوئی جہاں گرینڈ ماسٹرز اور نمایاں شخصیتوں نے مقامی ایتھلیٹ کے ساتھ شطرنج کھیلی۔ اس کے بعد یہ مشعل ایک جیپ میں رکھ کر مختلف مقامات پر لے جائی گئی۔
باوقار مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت میں نہ صرف 44ویں فیڈے چیس اولمپیاڈ کی میزبانی کی بلکہ یہ پہلا ملک ہے جہاں سے یہ مشعل دوڑ شروع ہوئی۔ اس مشعل کو مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیڈے نے شروع کیا ہے ۔ یہ مقابلہ 1927 میں شروع ہوا تھا۔ میزبان کے طور پر بھارت 44ویں فیڈے شطرنج اولمپیاڈ میں 20 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارے گا جو اب تک کی سب سے بڑی ٹیم ہے۔ بھارت اوپن اور خواتین کے زمرے میں دو دو ٹیمیں اتارنے کا حقدار ہے ۔ان مقابلوں میں 188 ملکوں کے 2000 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے جو شطرنج اولمپیاڈ کی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ 44واں فیڈے شطرنج اولمپیاڈ 28 جولائی سے 10 اگست 2022 تک چنئی میں منعقد ہوگا۔
*****
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 7085
(Release ID: 1838062)
Visitor Counter : 132