وزارت دفاع
ہائی اسپیڈ ایکسپینڈبل ایریئل ٹارگیٹ - ابھیاس –کا اوڈیشہ کے ساحل سے کامیاب پرواز کا تجربہ کیا گیا
Posted On:
29 JUN 2022 2:50PM by PIB Delhi
ابھیاس – ہائی اسپیڈ ایکسپینڈبل ایریئل ٹارگیٹ (ایچ ای اے ٹی) کا 29 جون 2022 کو اڈیشہ کے ساحل پر واقع چاندی پور کی انٹگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) سے کامیاب پروازکا تجربہ کیاگیا۔ آزمائشی پرواز کے دوران کم اونچائی پر ہوائی جہاز کی کارکردگی بشمول سطح کو برقراررکھنے اور اعلی حرکت پزیری کا مظاہرہ کیا گیا۔ ٹارگیٹ والے ہوائی جہاز کو پہلے سے طے شدہ کم اونچائی والے پروازکے راستے پر زمین پر واقع کنٹرولر سے اڑایا گیا تھا، جس کی نگرانی آئی ٹی آر کے ذریعے لگائے گئے مختلف ٹریکنگ سینسرز کے ذریعے کی گئی جن میں راڈار اور الیکٹرو آپٹیکل ٹارگٹنگ سسٹم شامل ہیں ۔
ابھیاس کو دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ ایئروھیکل کو ٹوئن انڈر سلنگ بوسٹرز کا استعمال کرتے ہوئے لانچ کیا گیا تھا جو وھیکل کو ابتدائی رفتار فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایک چھوٹے گیس ٹربائن انجن سے چلتا ہے تاکہ تیز سبسونک رفتار پر طویل انڈیورینس پرواز کو برقرار رکھا جا سکے۔ ٹارگٹ ایئرکرافٹ بہت اونچی پرواز کےلیے ملک میں بنے ریڈیوالٹیمیٹراور گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن اور ٹارگیٹ ایئرکرافٹ کے بیچ انکرپٹیڈ کمیونکیشن کے لیے ڈاٹا لنک کےساتھ ساتھ گائیڈنس اور کنٹرول کے لیے فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر کے ساتھ نیوی گیشن کے لیے مائیکرو-الیکٹرومیکینیکل سسٹم پر مبنی انرشیل نیوی گیشن سسٹم کے ساتھ لیس ہے ۔ وھیکل مکمل طور پر خود مختار پرواز کے لیے پروگرام کی گئی ہے۔
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ابھیاس کی کامیاب پرواز کےتجربے کے لیے ڈی آر ڈی او، مسلح افواج اور صنعت کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اس سسٹم کے تیار ہونے سے مسلح افواج کے لیے فضائی اہداف کی ضروریات پوری ہونگی ۔
محکمہ دفاع کی تحقیق وترقی کے سکریٹری اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے سسٹم کے ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور ٹیسٹنگ سے وابستہ ٹیموں کی کوششوں کی تعریف کی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:7082 )
(Release ID: 1838053)
Visitor Counter : 209