کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی، حکومت ہند اور وزارت برائے تجارت و صنعت، سنگاپور کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق مفاہمت کے اقرار نامے (ایم او یو) کو منظوری دی

Posted On: 29 JUN 2022 3:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو حکومت ہند کے محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور جمہوریہ سنگاپور کی حکومت کی وزارت برائے تجارت و صنعت کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق مفاہمت کے ایک اقرار نامے (ایم او یو) سے آگاہ کیا گیا۔ مفاہمت کے اقرار نامے (ایم او یو) پر فروری 2022 میں دستخط کئے گئے تھے۔

یہ مفاہمت نامہ ایک طریقہ کار فراہم کرے گا اور ایکو سسٹم تشکیل دے گا اور اس میں مدد فراہم کرے گا جو دونوں ممالک میں اختراع اور صنعت کاری کو فروغ دے گا جس کے نتیجے میں باہمی تعاون کے ذریعے نئی ​​ٹیکنالوجی کی ایجاد ہوگی، افرادی قوت کی تربیت کی جائے گی اور آئی پی جنریٹ کی جائے گی۔

اس تعاون کے تحت عمل میں لائی جانے والی سرگرمیوں کے ذریعے علم اور ٹیکنالوجی کی نئی ترقی آتم نربھر بھارت کو تحریک فراہم کرے گی۔ مفاہمت نامہ (ایم او یو) ایک طریقہ کار فراہم کرے گا اور ایک ایکو نظام کی تشکیل میں مدد کرے گا جو دونوں ممالک میں اختراع اور صنعت کاری کو فروغ  دے گا جس کے نتیجے میں باہمی تعاون کے ذریعے نئی ​​ٹیکنالوجی کی ایجاد ہوگی، افرادی قوت کی تربیت کی جائے گی اور آئی پی جنریٹ کی جائے گی۔ اس مفاہمت نامے میں جن سرگرمیوں کا تصور کیا گیا ہے ان میں مصنوعات کی ترقی اور ٹیکنالوجی کا باہمی تبادلہ شامل ہے، جس سے نئے کاروباری ادارے اور روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں بھارت اور سنگاپور کے درمیان باہمی اشتراک و تعاون کی حوصلہ افزائی، ترقی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس کے تحت باہمی دلچسپی کے کسی بھی شعبے میں تعاون کو ترجیح دی جائے گی جو تحقیق، اختراع اور تکنیکی ترقی میں پیش رفت کرسکے بشمول:

  1. زراعت اور فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی؛
  2. اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ؛
  3. آلودگی سے پاک معیشت، توانائی، پانی، آب و ہوا اور قدرتی وسائل؛
  4. ڈیٹا سائنس، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز؛
  5. اعلی درجے کا مواد اور
  6. صحت اور بایو ٹیکنالوجی۔

علاوہ ازیں اس میں مشترکہ دلچسپی کے دیگر شعبوں کو باہمی رضامندی سے شامل کیا جائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 7083)


(Release ID: 1838027) Visitor Counter : 169