الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
سی ای آر ٹی-اِن نے ایم ایس ایم ایز کے لیے سائبر سیکیورٹی کی ہدایات کے نفاذ کے لیے 25 ستمبر 2022 تک اور سبسکرائبرز؍صارفین کی تفصیلات کی توثیق کے پہلوؤں کے لیے وقت مقررہ میں توسیع کی ہے
یہ ایم ایس ایم ایز کو 28.04.2022 کی سائبر سیکورٹی ہدایات کے نفاذ کے لیے درکار صلاحیت پیدا کرنے کے قابل بنائے گا
ڈیٹا سینٹرز، وی پی ایس پرووائیڈرز، کلاؤڈ سروس پرووائیڈرز اور وی پی این سروس پرووائیڈرز کو بھی سبسکرائبرز؍صارفین کی تفصیلات کی توثیق کے پہلوؤں سے متعلق میکانزم کے نفاذ کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے
Posted On:
28 JUN 2022 11:52AM by PIB Delhi
انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-اِن ) آئی ٹی ایکٹ 2000 کے سیکشن 70 بی کی دفعات کے مطابق ملک میں سائبر سیکورٹی کے شعبے میں مختلف کام انجام دینے کے لیے قومی ایجنسی کے طور پر کام کرتی ہے۔ سی ای آر ٹی-اِن مسلسل سائبر خطرات کا تجزیہ کرتا ہے اور سائبر واقعات کا پتہ لگاتا ہے اور اسے رپورٹ کرتا ہے۔ سی ای آر ٹی-اِن نے 28 اپریل 2022 کو ملک میں کھلے، محفوظ اور قابل اعتماد اور جوابدہ انٹرنیٹ کو فروغ دینے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے 70 بی (6) کے تحت دیے گئے اختیارات کے استعمال میں انفارمیشن سیکورٹی کے طریقوں سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
اس کے بعد سی ای آر ٹی-اِن کی طرف سے موصول ہونے والے عام سوالات کے جواب میں، 18 مئی 2022 کو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کے ذریعہ اکثر پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیوز) دستاویز کا ایک سیٹ بھی جاری کیا گیا، جس کا مقصد مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بہتر تفہیم کے ساتھ ساتھ ملک میں کھلے، محفوظ اور قابل اعتماد اور جوابدہ انٹرنیٹ کو فروغ دینا ہے۔
میٹ وائی اور سی ای آر ٹی-اِن کو مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز(ایم ایس ایم ایز) کے سلسلے میں 28 اپریل 2022 کو سائبر سیکورٹی کی ان ہدایات کے نفاذ کے لیے ٹائم لائنز میں توسیع کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ مزید برآں، ڈیٹا سینٹرز، ورچوئل پرائیویٹ سرور(وی پی ایس) فراہم کنندگان، کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والوں اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سروس (وی پی این سروس) فراہم کنندگان کے ذریعے سبسکرائبرز؍صارفین کی توثیق کے طریقہ کار کے نفاذ کے لیے اضافی وقت طلب کیا گیا ہے ۔
اس معاملے پر سی ای آر ٹی-اِن کے ذریعہ غور کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کو 25 ستمبر 2022 تک توسیع فراہم کی جائے تاکہ وہ سائبر سیکیورٹی کی ہدایات کے نفاذ کے لیے درکار صلاحیت پیدا کرسکیں۔ اس کے علاوہ، ڈیٹا سینٹرز، ورچوئل پرائیویٹ سرور (وی پی ایس) فراہم کنندگان، کلاؤڈ سروس فراہم کنندگان اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سروس (وی پی این سروس) فراہم کنندگان کو بھی 25 ستمبر 2022 تک اضافی وقت فراہم کیا گیا ہے تاکہ سبسکرائبرز؍صارفین کی تفصیلات کی توثیق کے پہلوؤں سے متعلق میکانزم کو نافذ کیا جا سکے۔اس سلسلے میں آرڈرhttps://www.cert-in.org.in/Directions70B.jsp پر دستیاب ہے۔
ایف اے کیوز کا ایک اضافی سیٹhttps://www.cert-in.org.in/Directions70B.jsp پر بھی شائع کیا جا رہا ہے جو حال ہی میں سی ای آر ٹی-اِن کو موصول ہونے والے مخصوص سوالات کو حل کرے گا۔
*****
ش ح – اک – ع ر
U: 6979
(Release ID: 1837504)
Visitor Counter : 187