وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے راجستھان کے جالور میں ہوئے سڑک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 28 JUN 2022 11:10AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے جالور میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے پرارتھنا کی کہ بھگوان مہلوکین کے اہل خانہ کو صدمے کی اس گھڑی میں صبر وتحمل کی طاقت عطا کرے۔

پی ایم او نے ٹوئٹ کیا :

‘‘راجستھان کے جالور میں پیش آنے والا سڑک حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اس میں جن لوگوں کو جان گنوانی پڑی ہے، ان کے اہل خانہ کے تئیں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ایشور دکھ کی اس گھڑی میں انہیں طاقت دے: PM @narendramodi’’

 

*************

 

 

 

ش ح۔ ق ت۔  ت ع

U. No.6974


(Release ID: 1837489) Visitor Counter : 144