وزیراعظم کا دفتر
جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات
Posted On:
27 JUN 2022 9:27PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی میں جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر 27 جون 2022 کو قصر الماؤ میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر عالی جناب اولاف شولز سے ملاقات کی۔
اس سال دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسری ملاقات تھی۔ پچھلی میٹنگ 2 مئی 2022 کو ہندوستان-جرمنی بین حکومتی مشاورت کے موقع پر وزیر اعظم کے برلن کے دورے کے دوران ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے جی 7 سربراہی اجلاس میں مدعو کیے جانے پر چانسلر شولز کا شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ ماہ ہونے والی اپنی بات چیت کو جاری رکھتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے اپنی سبز اور پائیدار ترقیاتی شراکت داری کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بات چیت میں آب و ہوا سے متعلق کارروائی، موسمیاتی فنانسنگ کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے مسائل کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
بین الاقوامی اداروں میں عظیم تر ہم آہنگی، خاص طور پر ہندوستان کی آئندہ جی 20 صدارت کے تناظر میں، تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 6957
(Release ID: 1837417)
Visitor Counter : 141
Read this release in:
Gujarati
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam