سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

منشیات کے استعمال کے خلاف عالمی دن کے موقع پرنشہ مُکت بھارت ابھیان چلایا گیا

Posted On: 26 JUN 2022 12:15PM by PIB Delhi

 

سماجی انصاف  وتفویض اختیارات کے محکمے کے ذریعہ آج نئی دہلی کے پرگتی وہار  میں بھیشم پیتامہ  مارگ  واقع  جواہر لال نہرو اسٹیڈیم،

میںنشہ مُکتبھارت ابھیان  دوڑ- نشیلی اشیا کے غلط استعمال کے خلاف 19 ویں دوڑ- کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوڑ کا انعقاد نئی دہلی کے ہیلتھ فٹنس ٹرسٹ کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ نوجوانوں اور دیگر لوگوں کو نشے سے دور کرنے اور ملک کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے شرکا کوسنکلپ بھی دلایا جائے گا۔



منشیات کے استعمال کے خلاف عوامی بیداری پھیلانے کے لئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار دوڑ کو جھنڈی دکھا نے کے بعد حلف دلائیں گے۔

منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہر سال 26 جون کو  نشہ آور اشیا کے غلط استعمال سے پاک دنیا کی تعمیر کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے منایا جاتا ہے۔ اس دوڑ کا انعقاد اس کے لئے بیداری پیدا کرنے اور منشیات کے استعمال کے خلاف ایک مشترکہ محاذ پیش کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔


ضلع کے 272 نامزد اضلاع میں نشہ مکت بھارت ابھیان  کے نام سے ملک گیر منشیات  سے پاک بھارت مہم چلائی جارہی ہے۔  ان 272 اضلاع میں مہم کی سرگرمیوں کے لیے 8000 سے زیادہ ماسٹر رضاکار ہیں، جو حقیقت میں اب تک شروع کئے گئے مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ سے 1.20 کروڑ سے زیادہ نوجوان اور 31 لاکھ سے زیادہ خواتین سمیت  3.10 کروڑ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔ نشہ مکت بھارت ابھیان کےنتیجے ابھی تک بہت حوصلہ افزا رہے ہیں اور یہ وزارت سال 2022 کے آخر تک 100 اضلاع کو طے شدہ معیارات کے اندر منشیات سے پاک قرار دینے کے لیےبھی سختی سے کام کررہی ہے۔

 

اس سال کا موضوع "منشیات کے بارے میں حقائق مشترک  کریں، زندگی بچائیں" ہے۔ اس کا مقصد  دواوں-صحت سے متعلق خطرات اورعالمی دوا کے مسئلے کے حل سے لے کر شواہد پر مبنی روک تھام، علاج اور دیکھ بھال تک- پر اصل حقائق کو مشترک کرکے گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنا ہے۔

  "نشہ مکت بھارت ابھیان دوڑ - منشیات کے خلاف دوڑ"  کے لئے اجتماعی پروگرام سے متعلق پہل کی جارہی ہے اور 1 کلومیٹر، 5 کلومیٹر، 10 کلومیٹر دوڑ، زومبا کلاسز، ایروبکس کا انعقاد  کیا جارہا ہے۔

************

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:6909 )



(Release ID: 1837137) Visitor Counter : 194