وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی بحریہ نے کم دوری کی سطح سے ہوا میں مار کرنے والی عمودی لانچ میزائل کا اوڈیشہ کے ساحل سے کامیاب تجربہ کیا
Posted On:
24 JUN 2022 2:43PM by PIB Delhi
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور ہندوستانی بحریہ نے آج اوڈیشہ کے ساحل پر چاندی پور انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے کم دوری کی سطح سے ہوا میں مار کرنے والی عمودی لانچ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ تجربہ 24 جون 2022 کو ہندوستانی بحریہ کے جہاز سے کیا گیا۔ وی ایل-ایس آر ایس اے ایم ایک بحری جہاز پر تعینات ہتھیاروں کا نظام ہے، جو ایک محدود رینج میں مختلف ہوائی خطرات کو بے اثر کر سکتا ہے۔
اس نظام کو تیز رفتار فضائی ہدف کے ماڈل کے ہوائی جہاز کے خلاف کامیابی سے لانچ کیا گیا۔ آئی ٹی آر، چاندی پور کے ذریعہ تعینات کردہ متعدد ٹریکنگ آلات کا استعمال کرتے ہوئے اور صحت کے پیرامیٹرز کو مد نظر رکھتے ہوئے گاڑی کے پرواز کے راستے کی نگرانی کی گئی۔ ٹیسٹ لانچ کی نگرانی ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی بحریہ کے سینیئر افسران نے کی۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب پرواز کے ٹیسٹ پر ڈی آر ڈی او، ہندوستانی بحریہ اور صنعت کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس نظام کی شکل میں ایک ہتھیار شامل کیا گیا ہے جس سے فضائی خطرات کے خلاف ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
بحریہ کے سربراہ امیر بحریہ آر ہری کمار نے وی ایل-ایس آر ایس اے ایم کے کامیاب پرواز ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی بحریہ اور ڈی آر ڈی او کی ستائش کی اور کہا کہ اس دیسی ساختہ میزائل سسٹم کی ترقی ہندوستانی بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔
ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق و ترقی اور چیئرمین، ڈی آر ڈی او نے کامیاب پرواز ٹیسٹ میں شامل ٹیموں کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں پر دیسی ہتھیاروں کے نظام کے انضمام کو ثابت کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہندوستانی بحریہ کی طاقت میں ایک اضافہ ثابت ہوگا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کی سمت میں ایک اور سنگ میل ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 6867
(Release ID: 1836801)
Visitor Counter : 223