صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی


حکام کو نگرانی اور جینوم کی ترتیب پر توجہ دینے، اور ہسپتال میں داخلے کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی

جانچ کی رفتار بڑھانے اور اہل آبادی کی کووڈ-19 ویکسینیشن کو تیز کرنے کی تاکید کی

Posted On: 23 JUN 2022 6:35PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج کچھ ریاستوں میں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر اہم ماہرین اور عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، ایم او ایس (ایچ ایف ڈبلیو) اور ڈاکٹر وی کے پال، رکن نیتی آیوگ بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

جناب لو اگروال، جے ایس (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے کووڈ معاملوں میں اضافے کے عالمی منظر نامے اور ملک میں کووڈ کی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس میں کووڈ-19 معاملوں کے رجحان کی پیشکش اور تجزیہ؛ روزانہ اور فعال معاملات، مثبتیت اور اموات؛ ریاست کے حساب سے ہفتہ وار ٹیسٹ فی ملین کے ساتھ جانچ کی صورتحال، ہفتہ وار ٹیسٹوں میں آر ٹی- پی سی آر کا حصہ؛ جینوم کی ترتیب؛ اور ویکسینیشن کی صورتحال شامل تھی۔

مرکزی وزیر صحت نے ایسے اضلاع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جہاں سے زیادہ مثبت معاملوں کی رپورٹ سامنے آتی ہیں اور مناسب جانچ (آر ٹی پی سی آر کے زیادہ تناسب کے ساتھ) اور مؤثر کووڈ 19 کی نگرانی کرنے پر زور دیا تاکہ بر وقت انفیکشن کے پھیلاؤ کا اندازہ لگایا جا سکے اور اس پر قابو پایا جا سکے۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ نگرانی اور مکمل جینوم سیکوینسنگ (WGS) پر توجہ مرکوز کرتے رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی کو اسکین کیا جا سکے۔ انھوں نے کووڈ-19، اور SARI/ILI معاملوں کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انھوں نے زیادہ معاملے رپورٹ کرنے والے اضلاع میں بوسٹر خوراکوں سمیت ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کی تلقین کی۔ ”چونکہ ویکسین کی مناسب خوراکیں دستیاب ہیں، اس لیے اہل اور کمزور گروپوں میں ویکسینیشن کو تیز کرنے پر توجہ دیتے ہوئے ویکسین کا ضیاع نہ ہونے دیا جائے“، انھوں نے ہدایت کی۔

میٹنگ میں حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر ڈاکٹر اجے کے سود، ڈی بی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر راجیش گوکھلے، ڈاکٹر بلرام بھارگو، ڈی جی، آئی سی ایم آر؛ ویدیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری، آیوش؛ ڈاکٹر منوہر اگنانی، اے ایس اور ایم ڈی، ڈاکٹر رندیپ گلیریا، ڈائریکٹر، ایمس نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کووڈ ٹاسک گروپ کے سربراہ ڈاکٹر این کے اروڑہ، این ٹی اے جی آئی، ڈاکٹر سجیت سنگھ، ڈائریکٹر، این سی ڈی سی، اور وزارت صحت کے دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 6838



(Release ID: 1836590) Visitor Counter : 127