وزارت اطلاعات ونشریات

ڈی ڈی انڈیا نے  21  جون 2022  کو یوگ کے پروگرام کے لئے  اپنی نوعیت کے  گارجین رنگ کے واسطے زبردست انتظامات کئے ہیں

Posted On: 18 JUN 2022 10:21AM by PIB Delhi

ایک منفرد اور اختراعی پروگرام  ‘دی گارجین رنگ ’ کا اس سال کے یوگ کے بین الاقوامی دن 2022  کے لئے تصور کیا گیا ہے۔ جیسا  کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے اپنے ‘من کی بات’ کے پروگرام میں اعلان کیا تھا، ‘ایک سورج ایک کرہ ارض’  کے  تصور کو  واضح  کرتے ہوئے دی گارجین رنگ  کا پروگرام  سورج کی  رفتار کے مطابق منایا جائے گا۔ سوریہ نمسکار یا  سورج کی سلامی  کی ہندوستانی روایت کو مناتے ہوئے مشرق سے مغرب تک  تمام ملکوں کے عوام  یوگا کے ساتھ سورج کا استقبال کریں گے۔ اپنی نوعیت کا منفرد یہ پروگرام ہندوستان  کے پبلک براڈکاسٹر  پرسار بھارتی  کے  ڈی ڈی انڈیا ، انٹرنیشنل چینل پر، خصوصی طور پر  براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

اس سال کے  یوگ کے  موضوع انسانیت کے لئے یوگا  کے مطابق  پروگرام میں مختلف ملکوں کے عوام کو  دکھایا جائے گا کہ وہ   صبح سویرے  یوگ منانے کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں۔ 21  جون   کو  80  سے زیادہ  ہندوستانی مشنز اور سفارت خانے  بیرون ملکوں میں  منفرد مقامات پر  بڑے پیمانے پر  یوگ کے پروگراموں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس میں کئی  مملکتوں کے  سربراہان، شخصیتیں اور  معزز لوگ شرکت کریں گے۔

بیرون ملکوں میں  ہندوستانی مشنز ہر سال یوگ کے عالمی دن پر یوگ سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ لیکن  پہلی مرتبہ  ایسا ہوا ہے جب اسے  گارجین رنگ (نگراں دائرہ)  کے طریقہ پر سمجھا  گیا ہے، اس کے تحت  اگتے ہوئے سورج کی زمین مشرق کے مختلف ممالک سے حاصل ہونے والی اطلاعات بروئے کار لائی گئی ہیں اور ہندوستان معیار وقت کے مطابق صبح سویرے  تین بجے  بعد ازاں یہ مغرب کی جانب آگے بڑھ گیا ہے۔

یہ ڈی ڈی انڈیا کی جانب کئے گئے تکنیکی  ،پروڈکشن اور  زبردست  انجینئرنگ انتظامات  کے ذریعہ ممکن ہو پایا ہے۔ جس سے  ہندوستانی معیار  وقت  کے مطابق  صبح  سویرے  3 بجے  سے  صبح 10 بجے تک  میرتھن  براڈ کاسٹ کے ذریعہ دنیا  سے  یوگ کے  80  پروگراموں کو  خوش اسلوبی سے  دکھانے کو یقینی بنانا  گیا ہے۔ آسٹریلیا سے  نیویارک تک ، افریقہ سے لاطینی امریکہ تک براعظموں میں پھیلے ہوئے  ڈی ڈی انڈیا  ہر  جگہ  دیکھنے والوں کے لئے  دنیا بھر کے منفرد  مقامات سے  مخصوص یوژولز پیش کرے گا۔ ؎

اس زبردست پروگرام میں آیوش کی وزارت  اور  وزارت خارجہ کا اشتراک شامل ہے۔ اس کے علاوہ  مشنوں  اور سفارت خانوں کا اشتراک بھی  شامل ہے۔ یہ تاریخی پروگرام  ‘واسو دیوا  کٹم بکم’ کے ہندوستان کے پیغام کو مزید آگے   لے جائے گا اور ہندوستان کی یوگ کی روایت  کی اتحادی قوت کو نمایاں کرے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ح  ا- ق ر)

(20-06-2022)

U-6675



(Release ID: 1835478) Visitor Counter : 102