وزارت دفاع
اگنی پتھ – وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اگنی ویروں کے لیے انڈین کوسٹ گارڈ، ڈفینس سویلین پوسٹوں اور 16 ڈی پی ایس یو کی نوکریوں میں 10 فیصد ریزرویشن کو منظوری دی
Posted On:
18 JUN 2022 3:34PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے مطلوبہ اہلیت کے معیار کو پورا کرنے والے اگنی ویروں کے لیے وزارت دفاع میں ملازمت کی خالی اسامیوں کے 10 فیصد حصہ کو ریزرو کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ 10 فیصد ریزرویشن انڈین کوسٹ گارڈ، ڈفینس سویلین پوسٹوں اور تمام 16 سرکاری دائرہ کار کی دفاعی اکائیوں میں نافذ کیا جائے گا۔ ان میں شامل ہیں:ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، بھارت ارتھ مووَرس لمیٹڈ (بی ای ایم ایل)، بھارت ڈائینامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل)، گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس (جی آر ایس ای) لمیٹڈ، گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل)، ہندوستان شپ یارڈ (ایچ ایس ایل)، مازاگاؤں ڈاک شپ بلڈرس (ایم ڈی ایل)، مشرا دھاتو نگم (مِدھانی) لمیٹڈ، آرمرڈ وہیکلز نگم لمیٹڈ (اے وی این ایل)، ایڈوانسڈ ویپنس اینڈ اکویپ منٹ انڈیا لمیٹڈ (اے ڈبلیو اینڈ ای آئی ایل)، میونیشنز انڈیا لمیٹڈ (ایم آئی ایل) ، ینتر انڈیا لمیٹڈ (وائی آئی ایل)، گلائڈرس انڈیا لمیٹڈ (جی آئی ایل)، انڈیا آپٹیل لمیٹڈ (آئی او ایل) اور ٹروپ کمفرٹس لمیٹڈ (ٹی سی ایل)۔ یہ ریزرویشن سابق فوجیوں کے لیے موجودہ موجودہ ریزرویشن کے علاوہ فراہم کرایا جائے گا۔
ان تجاویز کو نافذ کرنے کے لیے متعلقہ بھرتی کے قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔ ڈی پی ایس یو کو صلاح دی جائے گی کہ وہ متعلقہ بھرتی کے قوانین میں ترامیم کریں۔ مذکورہ بالا ملازمتوں میں اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے عمر کی حد کے لیے راحت کی تجویز بھی شامل کی جائے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6633
(Release ID: 1835118)
Visitor Counter : 215