امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی طرف سے اعلان کردہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت چار سال مکمل کرنے والے  اگنی ویروں کے لیے سی اے پی ایف اور آسام رائفلز کی ہونے والی بھرتی میں 10 فیصد اسامیاں محفوظ رکھنے کا اہم فیصلہ کیا ہے


وزارت داخلہ  نے سی اے پی ایف اور آسام رائفلز میں بھرتی کے لیے اگنی ویروں کو مقررہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں 3 سال کی رعایت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے

اگنی ویروں کے پہلے بیچ کے لیے یہ رعایت 5 سال کی ہوگی

Posted On: 18 JUN 2022 12:34PM by PIB Delhi

   مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی طرف سے اعلان کردہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت چار سال مکمل کرنے والے اگنی ویروں کے لیے  سی اے پی ایف اور آسام رائفلز میں ہونے والی بھرتیوں میں 10 فیصد اسامیاں محفوظ رکھنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ایک متواتر ٹویٹ میں وزارت داخلہ کے دفتر نے بتایا کہ ’’وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی طرف سے اعلان کردہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت چار سال مکمل کرنے والے اگنی ویروں کے لیےسی اے پی ایف اور آسام رائفلز میں  ہونے والی بھرتیوں میں 10فیصد آسامیاں محفوظ رکھنے کا  اہم فیصلہ کیا ہے۔‘‘

وزارت داخلہ کے دفتر ذریعہ کیے گیے ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’وزارت داخلہ نے سی اے پی ایف اور آسام رائفلز میں ہونے والی بھرتیوں کے لیے اگنی ویروں کی مقرہ عمر کی زیادہ سے زیادہ حد میں 3 سال کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگنی پتھ اسکیم کے پہلے بیچ کے لیے عمر میں  دی گئی یہ رعایت 5 سال کی ہوگی۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (18.06.2022)

U-6626

 



(Release ID: 1835053) Visitor Counter : 127