ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہندوستانی مسلح افواج کی خاطر ایک نوجوان اور ہنر مند افرادی قوت کی تخلیق کو فروغ دینے کے لئے اگنی پتھ

Posted On: 17 JUN 2022 3:52PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے منگل کو اگنی پتھ اسکیم کا آغاز کیا۔ یہ ملک کی مسلح افواج کو جدید بنانے کی ایک انقلابی کوشش ہے۔ اس سے نوجوانوں کے لئے قوم کی خدمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس طرح ہنر مند نوجوانوں کا ایک بڑا گروپ تیار ہوگا جو ہندوستان کی مجموعی دفاعی تیاریوں میں اپنا حصہ کی خدمات انجام دے سکے۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی مہارت اور تجربے سے ان کے اپنے لئے مواقع پیدا ہوں گے اوروہ معیشت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

اسکل انڈیا اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کو اگنی پتھ اسکیم سے وابستہ ہونے پر فخر ہے۔ دونوں پروگرام کے نفاذ میں مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ملک نوجوان ہندوستانیوں کی مستقبل رُخی فوج تیار کر رہا ہے۔

اسکل انڈیا اور ایم ایس ڈی ای دونوں طلباء کو اضافی مہارتوں کی تربیت دینے کیلئے مسلح افواج کے مختلف ونگز کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ وہ ملازمت کے ان کرداروں کے لئے بہتر طور پر موزوں ہو سکیں۔

علاوہ ازیں تمام اگنی ویر سروس میں رہتے ہوئے اسکل انڈیا سرٹیفیکیشن حاصل کریں گے جو انہیں صنعت کاری اور ملازمت کے کردار میں بہت سے متنوع مواقع حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ یہ مواقع  ان طلباء کی میعاد پوری ہونے کے بعد قومی معیشت میں پیدا ہونے جا رہے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ اگنی ویر سروس میں رہتے ہوئے اپنے کام کے کردار سے متعلق مطلوبہ مہارت کے سرٹیفیکیشن حاصل کر سکیں اسکل انڈیا کی تمام تنظیموں: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی)، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)، مختلف سیکٹر اسکل کونسلز، انٹرپرینیورشپ انسٹی ٹیوٹ این آئی ای ایس بی یو ڈی اور آئی آئی ای، نیز اسکلز ریگولیٹر این سی وی ای ٹی کو اس مشق کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ جاب کے دوران سیکھی جانے والی کچھ مہارتیں این ایس کیو ایف کے نصاب کے براہ راست مساوی ہوسکتی ہیں۔ کچھ اگنی ویروں کے لئے اضافی آن لائن یا آف لائن، تھیوری یا ہینڈ آن اسکلز کے ساتھ ان کے جاب کے دوران حاصل تجربے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ان تفصیلات کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے تربیت کاروں کے لئے کسی بھی قسم کی تربیت اور ترجیحی طور پر فورسیز کی طرف سے تربیت کا جائزہ لینے والوں کی تشخیص اور تصدیق کی خاطر تمام متعلقہ پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے۔ فارغ ہوتے وقت، پورا اسکل ایکو سسٹم ان نوجوان اگنی ویروں کے لئے کھلا ہو گا جو دستیاب متعدد اپ اسکلنگ/ملٹی اسکلنگ ٹریننگ اور انٹرپرینیورشپ کورسز سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اگنی پتھ اسکیم ایک انقلاب آفریں اسکیم ہے۔ اس کے نتیجے میں ہماری فوج کی سب سے پہلے ملک جیسی بنیادی سوچ  کے ساتھ ایک ٹیک سیوی، نوجوان افرادی قوت کی تخلیق ہوگی جو ہندوستان کی مسلسل ترقی اور ترقی کے لئے بہت ضروری ہے۔ اگنی ویر ہماری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ  ہندوستان کو جدید، ٹیکنالوجی کی قیادت والی نوجوان عالمی سپر پاور بننے کے قریب لے جانے کے لئے اثاثہ بن جائیں گے۔

****

 

U.No:6600

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1834847) Visitor Counter : 167