ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی آزادی کے 75  سال کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 75 دنوں تک ملک بھر میں 75 سمندری ساحلوں کی صفائی کی جائے گی


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج نئی دہلی میں 17  ستمبر  2022  کو  بین الاقوامی  یوم  ساحلی صفائی  کے موقع پر  تیاریوں  کا جائزہ لینے کے لئے  ایک میٹنگ کی صدارت کی

سالانہ تقریب، جس کا انعقاد ہر سال ستمبر  کے تیسرے ہفتے میں ہوتا ہے، رواں سال 17  ستمبر کو اس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو کہ  اتفاق سے  وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی یوم پیدائش  کا دن ہے۔ جناب نریندر مودی دنیا بھر میں ہر طرح سے ماحولیات کے تحفظ کے  مقصد کو آگے بڑھا رہے ہیں

ملک کی آزادی  کے 75  ویں سال میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ساتھ اس سال کی تقریب بھی  اتفاق  سے  اسی دن  منعقد ہورہی ہے،ساحلی صفائی مہم کے تحت  3  جولائی سے 17  ستمبر  2022  تک 75  دنوں کے لئے ملک بھر میں 75  ساحلوں کی  صفائی  کی جائے گی

 اس ایونٹ میں  بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے ساتھ  یہ  اپنی نوعیت کی پہلی  اور  طویل ترین  چلنے والی س

Posted On: 16 JUN 2022 7:01PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی (آزادانہ چارج)  کے مرکزی وزیر مملکت ، ارضیاتی سائنس  (آزادانہ چارج) کے وزیر مملکت،  پی ایم او ، اہلکار، عوامی شکایات، پنشن ،  ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج  یہاں  ارضیاتی سائنس کی وزارت کے صدر دفتر ، پرتھوی بھون میں  17  ستمبر  2022 کو آئندہ  ‘‘بین الاقوامی  یوم  ساحلی صفائی  2022  کے لئے تیاریوں  کا  جائزہ لینے کی خاطر ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018UVE.jpg

مرکزی وزیر نے  کہا کہ سالانہ تقریب ، جس کا انعقاد  ہر سال ستمبر کے تیسرے ہفتے کو ہوتا ہے، رواں سال 17  ستمبر کو ہو رہی ہے، جو کہ اتفاق سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی یوم پیدائش کا دن ہے، جو  پوری دنیا میں تمام طرح سے  صفائی (سووچھتا )،  سمندری ساحلی تحفظ، ماحولیات اور ماحولیاتی تحفظ کے مقصد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A4EN.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ رواں سال کی تقریب  بھی  اتفاقاً  ملک کی آزادی کے 75  ویں سال میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ساتھ  منعقد کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی صفائی مہم کے تحت   تین جولائی سے 17  ستمبر  2022   تک 75 دنوں کے لئے ملک بھر میں 75  سمندری ساحلی  صفائی کا کام انجام دیا جائے گا۔

رواں سال کی تقریب کی انفرادیت کے بارے میں با ت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  اس تقریب میں  بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے ساتھ  اپنی نوعیت کی  یہ  پہلی  اور  طویل ترین چلنے والی ساحلی صفائی مہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ   ‘‘سووچھ ساگر، سرکشت ساگر’’ کے پیغام کو پھیلانے کے لئے عام لوگوں کی شرکت نہ صرف  ساحلی علاقوں بلکہ ملک کے دیگر حصوں کی خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YQP8.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  یہ  بھی تجویز پیش کی کہ  دیگر  ساحلی خطوں ، غیر  ساحلی خطوں کو بھی  بین الاقوامی  یوم  ساحلی صفائی  کے موقع پر  ماحولیات  اور  ماحولیاتی تبدیلی کے محکموں /  مختلف یونیورسٹیوں ، کالجوں اور  دیگر  اداروں  کے ڈویژنوں کے  ذریعہ عام لوگوں تک  پیغام پھیلانے کی بھی  منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اپنے خیالات  کا  اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ  ساحلی صفائی  اور  سکیورٹی سے متعلق  علم اور  معلومات کا اشتراک  ملک اور  بعض  ساحلی  ریاستوں  / اضلاع  کے مجموعی  مفاد میں ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FTET.jpg

مرکزی وزیر نے  لوگو اشتہاری   ٹیگ لائن  نیز  اس سے متعلق دیگر  موضوعاتی  پہلوؤں کو ازسر نو جائزہ لیا۔ انہوں نے  اہم تقریب سے متعلق  سرگرمیوں کے انعقاد  میں شامل افسران کو بھی  سرگرمی سے  مہم کو  کامیاب بنانے کی ہدایت دی۔

75  روزہ طویل  یہ تقریب بروشر کے اجراء  اور  میڈیا سے  سوال وجواب کے ساتھ  تین جولائی 2022 سے  شروع ہوگی۔ اس تقریب کی  ملک بھر میں  خاص طور  سے ساحلی ریاستوں  میں  رائے پیش کرنے والوں اور معروف  شخصیات  کی مقامی تقریبات میں  شرکت کے ساتھ شروعات ہوگی۔

 اس مہم  کا مقصد  سمندری ساحلوں سے  1500  ٹن کوڑا کرکٹ کو ہٹانا ہے ، جس سے  سمندری حیات کو بڑی راحت ملے گی  اور  ساحلی علاقوں میں لوگ ٹھہرنا پسند کریں گے۔

اس میٹنگ میں ہندوستانی ساحلی محافظ کے ڈی جی ، ارضیاتی سائنس  کی وزارت کے سینئر افسران  اور دیگر  اداروں کے عہدیدارا ن نے  شرکت کی، جو  اس تقریب  کی میزبانی سے وابستہ ہیں  ۔

****

(ش ح-ع ح - ق ر)

(17-06-2022)

U-6585


(Release ID: 1834713) Visitor Counter : 174