ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
‘پرندوں کی شناخت اور بنیادی علم طیوریات’ کے چوتھے بیچ کا کورس مکمل
جی ایس ڈی پی – ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے ذریعہ شروع کیا گیا ملک گیر اقدام
جی ایس ڈی پی – ماحولیات میں تعاون اور روز گار کے حصول کے لئے ایک موقع
Posted On:
16 JUN 2022 1:15PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) نے وزیراعظم اسکل انڈیا مشن کے خطوط پر بھارت کے نوجوانوں کو گرین اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (جی ایس ڈی پی) کے تحت فائدہ مند روز گار حاصل کرنے کی خاطر ماحولیات اور جنگلات کے شعبے میں ہنر مندی کے فروغ کی پہل کو آگے بڑھا یا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ایسے گرین اسکل کے ورکر س تیار کرنا ہے جن میں نیشنلی ڈٹرمنڈ کنٹری بیوشن (این ڈی سی)، پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی)، نیشنل بائیو ڈائیورسٹی ٹارگٹس (این بی ٹی) کے ساتھ ساتھ ویسٹ مینجمنٹ رولس (2016) کے حصول کے لئے تکنیکی معلومات اور پائیدار ترقی کے لئے عہد بستگی موجود ہو۔
رواں مالی سال یعنی 2022-2023 میں ڈبلیو ڈبلیو ایف ای این وی آئی ایس آر پی نے ‘‘پرندوں کی شناخت اور بنیادی علم طیوریات’’ میں جی ایس پی ڈی سرٹیفکٹ کورس کے چار بیچ منعقد کئے ہیں۔ اس کورس میں پورے ملک کے طلباء کو علم طیوریات کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ جن طلباء نے ان کورسوں میں شرکت ہی، ان میں 30 فیصد طلباء متعلقہ شعبوں میں پہلے ہی ملاز مت حاصل کر چکے ہیں۔ یہ کورس مفت ہے اور اس کے لئے پوری طرح ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے ذریعہ فنڈ فراہم کئے جاتے ہیں۔
****
(ش ح-و ا- ق ر)
U-6558
(Release ID: 1834490)
Visitor Counter : 150