اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کے  وزیر نے گجرات کے سورت میں اسٹیل کے سلاگ (دھات کی تلچھٹ) سے بنی پہلی 6 لین والی شاہراہ روڈ کا افتتاح کیا


سڑک کی تعمیر میں اسٹیل کے سلاگ کا وسیع تر استعمال کے تعلق سے رہنما ہدایات کو تیار کیا جائے گا

Posted On: 15 JUN 2022 4:58PM by PIB Delhi

فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج شہر سے پورٹ کو جوڑنے کے لئے گجرات کے سورت میں اسٹیل کے سلاگ کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ پہلی 6 لین والی شاہراہ سڑک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تمام فضلہ کو اثاثہ میں تبدیل کرکے سرکلر معیشت اور وسائل کی افادیت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

1.jpg

15اگست 2021 کی تقریر میں وزیر اعظم کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے وزیر موصوف جناب سنگھ نے سرکلر معیشت کے فروغ دینے کی ضرورت پر خصوصی حوالہ دیا، کیونکہ دنیا میں تمام طرح کے قدرتی وسائل کی کمی ہورہی ہے۔ ایسی صورتحال میں سرکلر معیشت وقت کی مانگ ہے اور ہمارے زندگیوں کا حصہ بننے کی لازمی ضرورت ہے۔  انہوں نے آگے کہا کہ اسٹیل سے تیار سلاگ (دھات کی تلچھٹ) کے 100 فیصد استعمال کے ذریعہ سڑک کی تعمیر فضلہ کو اثاثہ میں تبدیل کرنے اور اسٹیل پلانٹوں کے استحکام کو بہتر بنانے کی ایک حقیقی مثال ہے۔ وزیر موصوف نے آگے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں اِس طرح کی اشیا کا استعمال نہ صرف اس کی میعاد میں اضافہ کرے گا، بلکہ تعمیر کی لاگت کو کم کرنے میں بھی مدد دے گا، کیونکہ لاگ پر مبنی اشیا قدرتی اجزا کے مقابلے بہتر خصوصیات والے ہیں۔ اِس سڑک سے حاصل تجربات تعمیر میں اسٹیل سلاگ کے وسیع تر استعمال کے لئے تفصیلی رہنما ہدایات کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔

2.jpg

فولاد کے وزیر نے آگے کہا کہ ان کی وزارت سڑک کی تعمیر، مٹی کی غذائیت اور کھادوں کے متبادل کے طور پر زراعت، ریلوے کی گٹی اور گرین سمینٹ بنانے میں اِس طرح کی اشیا کا استعمال کرنے کے لئے تمام دیگر متبادل کی تلاش کررہی ہے۔ اسٹیل کی وزارت نے اسٹیل کی تیاری کے دوران حاصل کئے گئے مختلف طرح کے سلاگ کے استعمال کے لئے مختلف تحقیق وترقی کے پروجیکٹوں کو پہلے ہی منظوری دی ہے، جن کو  ایک ذمہ دار کے طو رپر دیکھا جارہا ہے۔ فولاد کے سلاگ کا استعمال کرکے تعمیر کی گئی سڑک تحقیق وترقی کے پروجیکٹ کا حصہ بھی ہےاور اس  پروجیکٹ کو دیگر اہم اسٹیل کمپنیوں کے ساتھ وزارت کی مالی اعانت حاصل ہے۔

3.jpg

سڑک کی تعمیر میں اسٹیل کے سلاگ کے استعمال سے ملک میں قدرتی وسائل کی قلت کو دور کیا جائے گا، کیونکہ مختلف عملی وسائل سے اسٹیل سلاگ کی پیداوار میں 2030 تک مزید اضافہ کا امکان ہے۔

 

*****

ش ح – ع ح – ع ر

U: 6543


(Release ID: 1834436) Visitor Counter : 187