وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو اور منگولیا کے صدر جناب اُکھناگِن کھریل سکھ نے آج گندن خانقاہ میں مقدس کپل وستو کے باقیات کو خراج عقیدت پیش کیا


بھارت اور منگولیا کے مابین عوام سے عوام کے درمیان روابط اور اقتصادی تعلقات، دونوں ہی نئی شکل اختیار کر رہے ہیں: جناب کرن رجیجو

کشوک بکولا رِن پوچھے پر ڈاکٹ ٹکٹ کا اجراء بھارت اور منگولیا کے روحانی اور ثقافتی سفر  میں ایک اہم لمحہ ہے: جناب کرن رجیجو

بھارت وہ پہلا ملک تھا جس نے کووِڈ وبائی مرض کے دوران ہمیں ٹیکہ فراہم کرایا ، اور فوری مدد کی وجہ سے ہزاروں منگولیائی افراد کی زندگیاں بچائی جا سکیں: جناب اُکھناگِن کھریل سکھ

Posted On: 15 JUN 2022 3:37PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج منگولیا کے صدر جناب اُکھناگِن کھریل سکھ کے ساتھ گندن خانقاہ کا دورہ کیا اور مقدس کپل وستو کے باقیات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے منگولیا میں بھگوان بدھ کے باقیات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہیں کپل وستو کے ساتھ محفوظ رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو؛ منگولیا کے صدر محترم اُکھناگِن کھریل سکھ اور منگولیا میں بھارتی سفیر جناب موہندر پرتاپ سنگھ؛ کھمبا نومن خان   بھی موجود تھے۔

قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ بھارت نے وبائی مرض کے دوران متعددممالک کی مدد کی اور انہیں آج منگولیا کے عوام کو خوش دیکھ کر مسرت ہو رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ عوام سے عوام کے درمیان روابط کے علاوہ بھارت اور منگولیا کے مابین اقتصادی تعلقات بھی نئی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ جناب کرن رجیجو نے کہا، ’’مجھے امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ بھارتی اس خوبصورت ملک کا دورہ کریں گے اور مستقبل قریب میں عوام سے عوام کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔‘‘

منگولیا کے صدر محترم اُکھناگِن کھریل سکھ نے کہا کہ بھگوان بدھ کے مقدس باقیات کو منگولیا لانے کا خصوصی قدم بھارت اور منگولیا کے درمیان روحانی روابط کا ثبوت ہے۔ محترم صدر نے نمائش کو منگولیا کے عوام کے تئیں ایک عظیم علامت کے طور پر منعقد کرنے کے لیے منگولیا کے عوام کی جانب سے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔

منگولیا کے صدر نے بھارت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا ملک تھا جس نے ہمیں ٹیکہ فراہم کرایا اور کووِڈ وبائی مرض کے دوران ہماری مدد کی، اور فوری طور پر مدد کی وجہ سے ہی ہزاروں منگولیائی افراد کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ منگولیا میں بھارت کے ذریعہ تعمیر کی جا رہی تیل ریفائنری بھارت اور منگولیا کے درمیان بڑھتے باہمی تعلقات کی مظہر ہے اور بھارت منگولیا کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار اور اس کا تیسرا ہمسایہ ملک ہے۔ صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ بھگوان بدھ کے مقدس باقیات لانا باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کا ایک شاندار طریقہ ہے۔

بعد ازاں، منگولیا کے امورِ خارجہ کے اسٹیٹ سکریٹری جناب انکبیار نیام دورج اور منگولیا میں بھارتی سفیر جناب ایم پی سنگھ کےذریعہ جناب کرن رجیجو، منگولیا کے سابق صدر جناب این اینکھبیار اور گندن موناسٹری کے کھمبا نومن خان کی موجودگی میں کشوک بکولا رِن پوچھے پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔

ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے لیے منعقدہ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب رجیجو نے کہا کہ کشوک بکولا رِن پوچھے کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنا بھارت اور منگولیا کے لیے ایک ساتھ ان کے روحانی اور ثقافتی سفر میں ایک اہم لمحہ ہے اور اس کی بازگشت نہ صرف منگولیا میں بلکہ بھارت میں بھی سنائی دے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ منگولیا کے لیے رِن پوچھے کے ذریعہ کیے گئے اہم کاموں کو اجاگر کرنے اور بھارت اور منگولیا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دوررَس اثرات کا حامل ہوگا۔

اس موقع پر منگولیا میں بھارتی سفیر جناب موہندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ بکولا رِن پوچھے بھگوان بدھ کی عمیق تعلیمات کو بہت ہی آسان انداز میں پیش کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک ایسا اہم لمحہ ہے جب بدھ دیوس کے موقع پر بھارت اور منگولیا کے بدھ کے باقیات کی ایک ساتھ نمائش کی جاتی ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6522


(Release ID: 1834338)