کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے آئی ایم ٹی /5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دی


ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والوں   کے لئے کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے اقدامات

پانچ جی (5 جی ) خدمات جلد ہی شروع  کی جائیں گی- 4 جی سے تقریباََ 10 گنا تیز خدمات

 اسپیکٹرم کے 72 گیگا ہرٹز کی 20سال کی مدت کے لئے نیلامی کی جائے گی

Posted On: 15 JUN 2022 10:56AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں   مرکزی کابینہ نے  اسپیکٹرم کی نیلامی  کرنے کی محکمہ ٹیلی مواصلات کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ،جس کے ذریعہ   عوام اور کمپنیوں کی 5 جی خدمات فراہم کرنے کے لئے کامیاب بولی لگانے والوں  کو  اسپیکٹرم تفویض کیا جائے گا۔

ڈجیٹل انڈیا ،اسٹارٹ اپ انڈیا ،میک ان انڈیا جسے اہم  پروگراموں  کے ذریعہ ڈجیٹل کنکٹوٹی   حکومت کی پالیسی اقدامات  کا اہم  جزو رہا ہے ۔

براڈ بینڈ ،خاص طورپر موبائل براڈ بینڈ شہریوں  کی   روز مرہ کی زندگی  کا اٹوٹ حصہ بن چکاہے ۔ اسے  2015سے ملک بھر میں  4 جی خدمات   کی تیزی سے  توسیع کی وجہ سے  زبردست   پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔80  کروڑ صارفین   کو آج براڈ بینڈ تک رسائی حاصل ہے جبکہ 2014 میں ان کی تعداد  10 کروڑتھی ۔

اس طرح کی تاریخی  پالیسی اقدامات کے ذریعہ  حکومت انتیودیہ کنبوں   کے لئے   موبائل بینکنگ   ،  آن لائن تعلیم  ، ٹیلی میڈیسن  ،  ای –راشن وغیرہ   تک رسائی کو فروغ دینے میں کامیاب رہی ہے۔

ملک میں  تشکیل کردہ  4 جی کا نظام  اب 5 جی کی دیسی ترقی کی قیادت کررہا ہے۔ بھارت کے 8  اعلی  ترین ٹکنالوجی اداروں  نے  قائم کردہ  5 جی  کا سیٹ اپ  بھارت  میں  گھریلو  5 جی ٹکنالوجی   کے لانچ  میں  تیزی لارہا ہے۔ موبائل  ہینڈ سیٹ  ،  ٹیلی مواصلات کے آلات    کے لئے  پی ایل آئی  (پیداوار سے منسلک ترغیبات ) اسکیم اور  انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن   کے آغاز سے  بھارت میں  5 جی خدمات   کے لانچ کے لئے ایک مضبوط  ماحول تیار کرنے میں  مدد ملے گی۔اب وہ وقت دور نہیں جب بھارت  5  جی ٹکنالوجی  کے شعبے میں   اور آنے والی  6جی ٹکنالوجی   کے شعبے میں  ایک قائد ملک کے طورپر ابھرے گا۔

اسپیکٹرم  پورے  5 جی  ماحولیاتی نظام کے لئے ایک اٹوٹ اور لازمی حصہ ہے ۔آنے والی  5 جی خدمات  میں  نئے دور کے کاروبار  تشکیل دینے   ، کمپنیوں کے اضافی مالیہ پیدا کرنے اور اختراعی  ٹکنالوجیوں   کے نفاذسے  روزگار میں  اضافہ کرنے  کی کافی صلاحیت موجود ہے۔

جولائی 2022 کے آخر میں   ہونے والی نیلامی میں   کُل 72097.85 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی   20سال کی مدت کے لئے    پیشکش کی جائے گی۔یہ نیلامی مختلف  چھوٹےدرجے کے (600 میگاہرٹز  ،  700 میگا ہرٹز ، 800 میگا ہرٹز ،900 میگا ہرٹز،1800 میگا ہرٹز،2100 میگا ہرٹز،2300 میگا ہرٹز) اوسط درجے کے  (3300 میگا ہرٹز) اور اعلیٰ درجے کے (26 گیگا ہرٹز)فری کوئنسی  بینڈ    کے لئے کی جائے گی۔

امیدہے کہ اوسط درجے کے اور اعلیٰ درجے کے اسپیکٹرم بینڈ کا استعمال  ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والوں   کے لئے 5 جی ٹکنالوجی  پر مبنی خدمات   کاآغاز  کرنے  کے لئے کیا جائے گا  جو ایک  ایسی رفتار اور صلاحیت فراہم کرنے کے قابل ہوں گے جو موجودہ  4 جی خدمات سے 10  گنا زیادہ تیز ہوں گی۔

اسپیکٹرم کی نیلامی  میں  ٹیلی مواصلاتی سیکٹر کی اصلاحات   کافائدہ  پہنچے گا جن کا اعلان  ستمبر  2021  میں کیا گیا تھا۔ ان اصلاحات  میں  آنے والی نیلامی میں  حاصل کردہ اسپیکٹرم  پر  اسپیکٹرم یوزز چارجز   (ایس یو سی )  کو صفر کرنا  ،  ٹیلی مواصلاتی نیٹ ورک  کو چلانے کی لاگت  میں  خدمات فراہم کرنے والوں  کو قابل قدر راحت فراہم کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ    ایک سال کی قسطوں  کے برابر  مالی بینک  گارنٹی   داخل کرنے کے بجائے  اب  ایک مالی بینک گارنٹی داخل کرنے  کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے ۔

ٹیلی مواصلات کےسیکٹر میں   اصلاحات  کو جاری رکھتے ہوئے کابینہ نے  کاروبار  میں آسانی  کو فروغ دینے کی خاطر  ہونے والی اسپیکٹر  م کی نیلامی میں   بولی لگانے والوں  کے ذریعہ حاصل کردہ اسپیکٹرم   میں مختلف  ترقی پسند متبادل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پہلی مرتبہ   کامیاب بولی لگانےو الوں کے ذریعہ   فوری  طور پر ادائیگی  کرنا لازمی نہیں ہوگا ۔اسپیکٹرم کے لئے ادائیگی   20  یکساں سالانہ قسطوں  میں کی جاسکے گی جو ہرسال  کے آغاز  پر پیشگی ادا کرنی ہوگی ۔ امید ہے کہ اس سے اس سیکٹر میں  نقد رقم کی آمد میں آسانی ہوگی اور کاروبار کرنے  کی لاگت میں کمی آئے گی۔بولی لگانے والوں  کو  یہ متبادل  بھی دیا جائے گا کہ وہ دس سال بعد اسپیکٹرم   کو واپس کرسکتے ہیں اور   اُن  پر مستقبل میں  بقایا قسطوں کی ادائیگی  بھی لازمی نہیں ہوگی۔

 ملک میں  5 جی خدمات کا آغاز کرنے کے لئے مناسب   بیک ہال  اسپیکٹرم   کی دستیابی  بھی ضروری ہے ۔ بیک ہال کی مانگ کو  پورا کرنے  کے لئے کابینہ نے ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والوں  کو ای – بینڈ میں   250  میگاہرٹز  کے دو کیرئیر  عبوری طور پر الاٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے   موجودہ  فری کوئنسی بینڈ  13 ، 15،18 اور 21  گیگاہرٹز   بینڈ میں روایتی   مائیکروویو   بیک ہال  کے دو ہرے  کیرئیر  الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ نے  پورے آٹو میٹو ، حفظان صحت ،زراعت ، توانائی  اوردیگر شعبوں  میں مشین سے مشین کی مواصلات  ، انٹرنیٹ آف تھنگس (آئی اوٹی ) ،  مصنوعی ذہانت  ( اے آئی ) جیسے  4.0 صنعتی ایپلی کیشن میں  اختراعات  کی نئی لہر  پیدا کرنے کی خاطر پرائیویٹ کیپٹو  نیٹ ورک   قائم کرنے اور فروغ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

 

*************

ش ح۔وا۔رم

U-6508


(Release ID: 1834171) Visitor Counter : 218