ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈہ دھولیرا، احمد آباد کی ترقی کو منظوری دی

Posted On: 14 JUN 2022 4:17PM by PIB Delhi

کابینہ نے نیو گرین فیلڈ ہوائی اڈہ دھولیرا، احمد آباد کی ترقی کو منظوری دی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 1305 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے گجرات کے دھولیرا میں نیو گرین فیلڈ ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کی ترقی کی تجویز کو منظوری دی ہے، جسے 48 مہینے میں مکمل کیا جائے گا۔

اس پروجیکٹ کو دھولیرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمپنی لمیٹڈ (ڈی آئی اے سی ایل) کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے، جو کہ ایک جوائنٹ وینچر کمپنی ہے جس میں ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (AAI)، حکومت گجرات (GoG) اور نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن ٹرسٹ (NICDIT) شامل ہیں جن کی ایکویٹی کا تناسب 51:33:16 ہے۔

دھولیرا ہوائی اڈہ ڈھولیرا اسپیشل انویسٹمنٹ ریجن (DSIR) سے مسافروں اور کارگو ٹریفک کو حاصل کے گا اور توقع ہے کہ صنعتی علاقے کی خدمت کے لیے ایک بڑا کارگو مرکز بن جائے گا۔ یہ ہوائی اڈہ قریبی علاقے کی طلب کو بھی پورا کرے گا اور احمد آباد کے دوسرے ہوائی اڈے کے طور پر کام کرے گا۔

دھولیرا کا نیا گرین فیلڈ ہوائی اڈہ احمد آباد، ہوائی اڈے سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ہوائی اڈے کو سال 2025-26 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور مسافروں کی آمد و رفت کا ابتدائی تخمینہ سالانہ 3 لاکھ مسافروں کا ہے، جو 20 سال کے عرصے میں بڑھ کر 23 لاکھ ہو جائے گا۔ سالانہ کارگو ٹریفک کا تخمینہ بھی سال 2025-26 سے 20,000 ٹن ہے، جو 20 سال کے عرصے میں بڑھ کر 2,73,000 ٹن ہو جائے گا۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6482


(Release ID: 1833982) Visitor Counter : 175