ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے کوچین پورٹ اتھارٹی کو حکومت ہند کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے تین سال کی قانونی مہلت کی منظوری دی

Posted On: 14 JUN 2022 4:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے کوچین پورٹ اتھارٹی (سی او پی اے) کو کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے ہونے والے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت ہند کے 446.83 کروڑ روپے قرض کی بقایا رقم کی ادائیگی کے لیے تین سال (2020-21، 2021-22 اور 2022-23) کی قانونی مہلت کی منظوری دی ہے۔

یہ رقم 19-2018 سے شروع ہو کر 10 قسطوں میں ادا کی جانی تھی۔ تاہم، کوچین پورٹ اتھارٹی صرف 2018-19 اور 2019-20 کی قسطیں ادا کر سکی ہے۔ 2020-21 سے، کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا جس نے نقدی کی آمد کو بری طرح متاثر کیا۔ نتیجے کے طور پر، کوچین پورٹ 2020-21 اور 2021-22 کی قسطیں ادا نہیں کر سکا۔

کوچین پورٹ کو نومبر 2021 سے میجر پورٹ اتھارٹیز ایکٹ، 2021 کے تحت لایا گیا ہے۔ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (CCEA) نے 24.08.2016 کو 1936-37 سے 1994-95 کے دوران مختلف بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے   کو کوچین پورٹ کے ذریعہ لیے گئے حکومت ہند کے قرضوں پر تعزیری سود کی معافی کی تجویز کو منظوری دی تھی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6481



(Release ID: 1833949) Visitor Counter : 122