وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 16اور 17 جون کو دھرم شالہ میں چیف سکریٹریوں کی پہلی قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے


یہ  کانفرنس ، مرکز اورریاستی سرکاروں کے درمیان ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے کی

جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی

تین موضوعات :قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی )کا نفاذ ، شہری حکمرانی اورفصلوں کے تنوع اور زرعی اشیاء میں خود کفالت حاصل کرنے کے موضوعات پرتفصیلی تبادلہ ٔ خیال کیاجائے گا

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے بہترین طورطریقے پیش کئے جائیں گے

‘‘آزادی کا امرت مہوتسو:2047کے لئے نقش راہ ’’کے موضوع پرخصوصی اجلاس

کاروبار کرنے میں آسانی ، اسکیموں پرمکمل طورپر عمل آوری اور ہرشخص تک خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے ، پی ایم گتی شکتی کے ذریعہ بھارت کے بنیادی ڈھانچہ میں یکسرتبدیلی لانے اورصلاحیت سازی کے بارے میں چاراضافی موضوعاتی اجلاس منعقد ہوں گے

خواہش مند اضلاع سے متعلق پروگرام کے بارے میں بھی ایک اجلاس منعقد ہوگا

کانفرنس کے نتائج پرنیتی آیوگ کی گورننگ کاؤنسل کی میٹنگ میں غوروخوض کیاجائے گاتاکہ اس سلسلے میں منصوبہ ٔعمل کو حتمی شکل دی جاسکے

Posted On: 14 JUN 2022 8:56AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی  16اور17جون ،2022کوہماچل پردیش کے شہردھرم شالہ میں ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں چیف سکریٹریوں کی پہلی قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔ یہ کانفرنس مرکز اورریاستی سرکاروں کے مابین ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی ۔

چیف سکریٹریوں کی قومی کانفرنس 15سے 17جون 2022تک منعقد ہوگی ۔ اس کانفرنس میں مرکزی حکومت ، سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی نمائندگی کرنے والے 200سے زیادہ افراد اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ اس کانفرنس میں ، جو تین دن تک جاری رہے گی ، ریاستوں کے ساتھ ساجھیداری میں تیز تراور پائیداراقتصادی ترقی پرتوجہ مرکوز کی جائے گی ۔ ٹیم انڈیا کے طورپرکام کرتے ہوئے ، یہ کانفرنس ، استقامت کے ساتھ زیادہ ترقی ، روزگارکے مواقع پیداکرنے ، تعلیم ، رہن سہن میں آسانی اورزراعت کے شعبے میں آتم نربھرتا یعنی خودکفالت پیداکرنے کی غرض سے تال میل پرمبنی اقدام کرنے کے مقصد سے راہ ہموارکرے گی ۔ اس کانفرنس میں ایک یکساں ترقیاتی ایجنڈہ کے ارتقاء اورنفاذ اورعام آدمی کی امنگوں کو پوراکرنے کی غرض سے مل کر اقدامات کرنے سے متعلق ایک خاکہ تیارکرنے پرزوردیاجائے گا۔

اس کانفرنس کے لئے ایجنڈہ کے تصورکو ، چھ مہینے پرمحیط تبادلہ خیال کے 100سے زیادہ دور کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے ۔ کانفرنس میں تفصیلی غوروخوض کی غرض سے درج ذیل میں موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

  1. قومی تعلیمی پالیسی پرعمل درآمد ، 2- شہری حکمرانی ، اور 3-فصلوں میں تنوع اور تلہن ، دالوں اور دیگرزرعی اشیاء میں خود کفالت حاصل کرنا۔ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت ، اسکول اوراعلیٰ تعلیم ، دونوں کے بارے میں تفصیلی اوروسیع تبادلہ ء خیال کیاجائے گا۔ ان تینوں موضوعات کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے بہترین طورطریقے باہمی جانکاری کی غرض سے کانفرنس میں پیش کئے جائیں گے ۔خواہش مند اضلاع سے متعلق پروگرام کے بارے میں ایک اجلاس منعقد ہوگا ، جس میں مخصوص اضلاع میں نوجوان کلکٹروں کے ذریعہ پیش، ڈیٹا پرمبنی حکمرانی سمیت ، کامیاب کیس مطالعات کے ساتھ ، اب تک کی گئی حصولیابیوں کے بارے میں غوروخوض کیاجائے گا ۔

اس کے علاوہ ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو:2047کے لئے نقش راہ ’’ اور عمل آوری یاتعمیل کے بوجھ میں کمی کرنے اورکاروبار کرنے میں آسانی پیداکرنے کی غرض سے چھوٹے موٹے جرائم کوناقابل تعزیرقراردیئےجانے ، اسکیموں کو مکمل طورپر نافذ کرنے میں کامیابی حاصل کرنے کی خاطرمرکز اورریاستوں کے مابین اشتراک اورتال میل اور معاشرے کے ہرشخص تک خدمات کی فراہمی ، پی ایم گتی شکتی کے ذریعہ بھارت کے بنیادی ڈھانچہ کی کایاپلٹ کرنے اوراس میں یکسر تبدیلی لانے اورصلاحیت سازی :آئی جی اوٹی کا نفاذ - مشن کرم یوگی کے موضوعات  پرچاراضافی موضوعاتی اجلاس  کے انعقاد کی غرض سے ایک خصوصی نشست منعقد ہوگی ۔

اس کانفرنس کے نتائج اور اس میں کئے گئے فیصلوں پربعدازاں ، نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں غوروخوض کیاجائےگا۔ جہاں سبھی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ اورمنتظمین صاحبان موجود ہوں گے ، تاکہ اعلیٰ ترین سطحوں پرایک وسیع تراتفاق رائے کے ساتھ منصوبہ عمل کو حتمی شکل دی جاسکے ۔

**********

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6455



(Release ID: 1833710) Visitor Counter : 178