نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

پرائم منسٹر میوزیم ہر شہری میں فخر کا احسا س پیدا  کرتا ہے:نائب صدر جناب وینکیا نائیڈو


غریبی اور ناخواندگی سے نمٹنے سے خلاء کی کھوج تک نئی بلندیاں سر کرنے تک کے سفر کے طویل تجربات یہاں یکجا ہیں

انھوں نے آج پردھان منتری سنگرہالیہ میں 90 منٹ گزارے

Posted On: 13 JUN 2022 3:40PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر میوزیم (پردھان منتری سنگرہالیہ) ہر شہری میں فخر کا احساس پیدا کرتا ہے جہاں ملک کے کامیاب جمہوری سفر اور آزادی کے بعد سے اس کی سماجی واقتصادی کایا پلٹ کے سفر کے تجربات کو یکجا کیا گیا ہے۔

جناب وینکیا نائیڈو اپنی اہلیہ محترمہ اوشا نائیڈو کے ہمراہ آج نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری میں واقع پردھان منتری سنگرہالیہ گئے اور 90 منٹ وہاں گزار کر ہندوستان کے اس وقت تک کے سفر کی کہانی کو مختلف صوتی اور بصری شکل میں دیکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YRY9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BWV7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IOUC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OMXF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005I3GB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006C43T.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007PS3C.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00832WZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009K496.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010JLIR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011Q0MA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012OXRR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01393HV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014Z0QF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image015BMZM.jpg

یہاں آنے والوں کے تبصرے کی کتاب میں جناب نائیڈو نے لکھا’’میوزیم ہماری قومی قیادت کے تنوع کا مظاہرہ اور احترام کرتا ہے اور اس سے تمام لوگوں میں شمولیت کا پیغام جاتا ہے جو ہماری جیسی متحرک جمہوریت کے لئے اہم ہے۔ اس نمائش سے ہر شہری کو ترغیب ملے گی کہ کس طرح ملک نے غریبی اور خواندگی سے لڑنے سے خلاء کی کھوج کی نئی بلندیاں سر کرنے تک کا سفر طے کیا ہے‘‘۔

این ایم ایم ایل ایگزیکیٹیو کونسل کے چیئرمین جناب نرپندر مشرا اور این ایم ایم ایل ایگزیکیٹیو کونسل کے نائب چیئرمین ڈاکٹر اے سوریہ پرکاش نے پردھان منتری سنگرہالیہ کے مختلف حصوں کے بارے میں بتایا اور جناب نائیڈو کے کچھ سوالوں کے جواب دیئے۔

جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی میوزیم کا حوصلہ افزاء تجربہ یہاں آنے والوں کو یقینا قوم کے لئے ان میں فخر کا احساس پیدا کرنے اور آنے والے برسوں میں ملکوں کی برادری میں اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کے لئے جو بڑے قدم اٹھائے گا اس کے لئے تیار کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جناب نائیڈو نے ایک فیس بک پوسٹ میں سنگرہالیہ کے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے تمام شہریوں سے کہا کہ وہ فخر اور ترغیب حاصل کرنے کے لئے یہاں ضرور آئیں۔

فیس بک لنک کے لئے یہاں کلک کریں: https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=340884731548091&id=100068797016931

نائب صدر کو خاص طور سے نقلی ہیلی کاپٹر سواری میں انتہائی لطف آیا جس کے ذریعہ ہندوستان کے مستقبل کی عکاسی کی گئی تھی اور قومی شاہراہوں ،طویل پلوں ، سرنگوں، سمارٹ سٹیز اور ملک کے دیگر حصوں میں جاری مختلف منصوبوں کی نمائش کی گئی تھی۔

پردھان منتری سنگرہالیہ آزادی سے قبل کے بہت سے اہم واقعات کا احاطہ کرتا ہے جن میں اٹھارہویں صدی کے وسط میں ہندوستان کی خوشحالی اور اس کے بعد برطانوی راج ، آئین کی تیاری  پنڈت جواہر لال نہرو سے لے کر ڈاکٹر منموہن سنگھ تک کے دور اقتدار میں آئی آزمائشوں اور حصولیابیوں کے واقعات شامل ہیں۔

میوزیم کو اس سال چودہ اپریل کو عوام کے لئے کھولا گیا تھا۔ جناب نائیڈو کے دورے کے وقت وہاں موجود اکابرین میں جناب نرپندر مشرا، نائب صدر کے سکریٹری جناب آئی وی سبّا راؤ، جناب سنجیو نندن سہائے، محترمہ گوری کرشنن اور دیگر شامل تھے۔

****

 

U.No:6435

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1833585) Visitor Counter : 145