وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت نے میڈیا کے لیے ایڈوائزری جاری کرکے آن لائن سٹے بازی کو بڑھاوا دینے والے اشتہارات پر پابندی عائد کی


آن لائن اور سوشل میڈیا پر آن لائن سٹے بازی کے اشتہارات بھارتی ناظرین کو ٹارگیٹ نہیں کریں گے

’سٹے بازی سے صارفین کے لیے غیر معمولی مالی، سماجی۔اقتصادی خطرہ پیدا ہوتا ہے‘

Posted On: 13 JUN 2022 3:11PM by PIB Delhi

 

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈجیٹل میڈیا کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں آن لائن سٹے بازی پلیٹ فارموں کے اشتہارات سے بچنے کے لیے کہا گیا ہے۔ پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل  اور آن لائن میڈیا پر آن لائن سٹے بازی ویب سائٹوں/ پلیٹ فارموں کے اشتہارات کے متعدد معاملات سامنے آنے کےبعد یہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں سٹے بازی اور جواغیر قانونی ہے اور یہ صارفین، خصوصاً نوجوانوں اور بچوں کے لیے غیر معمولی مالی اور سماجی۔اقتصادی خطرات پیدا کرتے ہیں۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آن لائن سٹے بازی سے متعلق ان اشتہارات سے اس ممنوع سرگرمی کو بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہوتا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ، ’’آن لائن سٹے بازی کے اشتہار ات گمراہ کن ہیں، اور یہ صارف تحفظ ایکٹ 2019، کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ریگولیشن ایکٹ 1995 کے تحت اشتہار کوڈ اور پریس کونسل آف انڈیا  کے ذریعہ پریس کونسل ایکٹ ، 1978 کے تحت طے شدہ صحافتی طور طریقوں  کے معیارات کے مطابق نہیں ہیں۔‘‘

یہ ایڈوائزری وسیع تر مفاد عامہ میں جاری کی گئی ہے، اور اس نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو آن لائن سٹے بازی پلیٹ فارموں کے اشتہارات کو شائع کرنے سے باز رہنے کی صلاح دی ہے۔ اس نے آن لائن اشتہار ایجنٹوں اور پبلشرز سمیت آن لائن اور سوشل میڈیا کو بھارت میں ایسے اشتہارات نہ دکھانے یا بھارتی ناظرین کے لیے ایسے اشتہارات کو ٹارگیٹ نہ کرنے کی صلاح دی ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے 4 دسمبر 2020 کو نجی سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی تھی، جس میں پرنٹ اور آڈیو ویژووَل  اشتہارات کے لیے آن لائن گیمنگ کے اشتہارات پر ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈس کونسل آف انڈیا (اے ایس سی آئی) کے رہنما خطوط، خصوصاً کیا کریں اور کیا نہ کریں، پر عمل کرنے کی صلاح دی گئی تھی۔

تفصیلی ایڈوائزری مندرجہ ذیل لنک پر پڑھ سکتے ہیں:

 

https://mib.gov.in/sites/default/files/Advisory%20on%20online%20betting%20advertisements%2013.06.2022%282%29_0.pdf

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6439



(Release ID: 1833579) Visitor Counter : 223