کامرس اور صنعت کی وزارتہ

نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کی 20ویں میٹنگ

Posted On: 09 JUN 2022 2:29PM by PIB Delhi

نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کی 20ویں میٹنگ 8 جون 2022 کو اُدیوگ بھون واقع نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت ڈی پی آئی آئی ٹی کے لاجسٹک ڈویژن کے اسپیشل سکریٹری جناب امرت لال مینا نے کی۔ وزارتوں اور نقل و حمل شاہراہوں، کارپوریٹ امور، ریلوے، بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی رہ گزر، عملہ کی وزارتوں، ٹیکنالوجی کے محکمے اور نیتی آیوگ کے اراکین نے سرگرم شرکت کی۔ ان وزارتوں کے سینئر عہدیداروں نے لاجسٹک صلاحیتوں اور پی ایم گتی شکتی کے مختلف ایجنڈوں پر غور و خوض کیا۔

 

ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے کے حال ہی میں شروع کردہ گتی شکتی سنچار پورٹل کی تعریف کرتے ہوئے یہ بات اجاگر کی گئی کہ تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پورٹل میں ایک دوسرے سے مربوط کر دیا گیا ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ پورٹل کو قومی ماسٹر پلان سے مربوط کرنے کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لئے جلد ہی تمام این پی جی اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ بلائے گا۔

 

ملٹی موڈل انفراسٹرکچر کے رُخ پر ریلوے کی وزارت جلد ہی 100 کارگو ٹرمینل بنائے گی جن کا سڑکوں اور بندرگاہوں کے ساتھ آسان رابطہ ہوگا۔ وزارت کے اعلیٰ اہلکاروں نے مختلف تفصیلات کی شناخت، ٹائم لائنز کی اطلاع دی اور بتایا کہ نقشہ سازی  پہلے سے ہی جاری ہے اور جلد ہی عمیق ہم آہنگی کے لئے دیگر تمام ممبر وزارتوں/محکموں کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔

 

خصوصی سکریٹری نے قومی ماسٹر پلان پورٹل کے اس کردار پر بھی روشنی ڈالی جو  بین وزارتی منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کو مربوط کرنے میں ادا کرتا ہے۔ این پی جی ممبران سے درخواست کی گئی کہ وہ بی آئی ایس اے جی-این کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھیں اور پورٹل میں پراجیکٹ کی باقاعدہ تازہ کاری کریں۔ ممبران کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ پورٹل کے ذریعے منصوبہ بندی اور پراجیکٹ میپنگ کو باقاعدگی بخشیں۔

 

مالیاتی وزارت کے تازہ ترین رہنما خطوط سے این پی جی کے اراکین کو آگاہ کیا گیا جو نیٹ ورک پلاننگ گروپ کے ذریعہ لاجسٹکس اور کنیکٹیویٹی پروجیکٹ کی جانچ کو لازمی قرار دیتے ہیں۔

 

نیٹ ورک پلاننگ گروپ کے ذریعے تمام بنیادی ڈھانچے کی آٹھوں وزارتیں/محکمے مربوط منصوبہ بندی، مطابقت پذیر عمل درآمد اور متفقہ فیصلے سے کام لے رہے ہیں۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1832658) Visitor Counter : 123