خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے حکومت ہند  سے میسرس نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ (این ایس آئی ایل) کو    10 اِن -آربِٹ کمیونکیشن سیٹلائٹس کی منتقلی کی منظوری دی

Posted On: 08 JUN 2022 4:45PM by PIB Delhi

وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی  میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں 10 اِن -آربِٹ کمیونکیشن سیٹلائٹس کی حکومت ہند سے میسرس نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ ( این ایس آئی ایل) کو منتقلی کی منظوری دے دی ہے، جو کہ حکومت ہند کی مکمل ملکیت والا اور محکمہ خلاء کے زیر انتظام پبلک سیکٹر ادارہ ہے۔

 

مرکزی کابینہ نے این ایس آئی ایل کے مصدقہ شیئر کیپٹل کو ایک ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر 7500 کروڑ کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

 

این ایس آئی ایل کو ان اثاثوں کی منتقلی سے کمپنی کو مطلوبہ مالی خود مختاری ملے گی، جس سے وہ زیادہ سرمائے والے پروگراموں اور پروجیکٹوں پر عمل کر سکے گی اور اس طرح معیشت کے دوسرے سیکٹروں میں روزگار کے زیادہ مواقع اور ٹیکنالوجی کا فروغ ہو سکے گا۔اس منظوری سے خلاء کے شعبے میں اندرون ملک سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور خلاء کی عالمی منڈی میں ہندوستان کا حصہ بڑھے گا۔

 

خلاء کے شعبے میں اصلاحات کے تحت این ایس آئی ایل کو ایک مکمل سیٹلائٹ آپریٹر کے طورپر تمام تجارتی خلائی سرگرمیاں اور کارروائیاں انجام دینی ہوں گی۔ این ایس آئی ایل ایک سنگل ونڈو آپریٹر کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے خلاء کے شعبے میں کام کرنے میں آسانی کا بھی ذریعہ بنے گا۔ این ایس آئی ایل بورڈ کو اب یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ سیٹلائٹ کمیونکیشن سیکٹر میں مارکٹ کے اتار چڑھاؤ اور عالمی رجحانات کے مطابق  ٹرانسپونڈروں کی قیمتوں کا تعین کر سکیں گے۔ این ایس آئی ایل کو اپنی اندرونی پالیسیوں اور رہنما خطوط کے مطابق گنجائش الاٹ کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

***

 ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1832368) Visitor Counter : 144