کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے صحت کے شعبے میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامے کے میمو رینڈم کو منظوری دی

Posted On: 08 JUN 2022 4:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جون 2022/

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے، حکومت جمہوریہ ہند (ڈی بی ٹی) اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور بین الاقوامی ایڈز ویکسین انیشی ایٹو (آئی سی ایم آر) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کو منظوری دی ہے۔ آئی اے وی آئی، یو ایس اے، ایچ آئی وی، ٹی بی، کوویڈ 19 اور دیگر ابھرتی ہوئی متعدی اور نظر انداز بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے لیے نئے، بہتر اور اختراعی بائیو میڈیکل ٹولز اور ٹیکنالوجیز کی ترقی میں اپنا تعاون دے گا۔

یہ مفاہمت نامہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تعاون کے فریم ورک کے اندر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

*************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6268


(Release ID: 1832269) Visitor Counter : 168