سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیرنتن گڈکری نے این ایچ اے آئی کے ذریعہ 105 گھنٹے اور 33 منٹ میں قومی شاہراہ نمبر 53 پر ایک ہی لین میں 75 کلومیٹر بٹومینس کنکریٹ بچھا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان کیا
Posted On:
08 JUN 2022 12:06PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج اعلان کیا کہ ہندوستان کے قومی شاہراہوں کی اتھارٹی این ایچ اے آئی کی طرف سے قومی شاہراہ نمبر 53 پر ایک ہی لین میں 105 گھنٹے اور 33 منٹ میں 75 کلومیٹر بٹومینس کنکریٹ بچھا کر نیا گینز ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں جناب گڈکری نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ اعلان کردہ آزادی کا امرت مہوتسو کی نگرانی میں این ایچ اے آئی نے ایک عالمی ریکارڈ بنایا ہے جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے تصدیق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امراوتی سے اکولا اضلاع کے درمیان قومی شاہراہ نمبر 53 پر ایک ہی لین میں 75 کلومیٹر بٹومینس کنکریٹ 105 گھنٹے اور 33 منٹ میں بچھانے کا ریکارڈ بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ہی لین میں 75 کلو میٹر بٹومینس کنکریٹ سڑک کی کل لمبائی 37.5 کلومیٹر دو لین پکی شولڈر روڈ کے برابر ہے اور کام 3 جون 2022 کو صبح 7:27 بجے شروع ہوا اور 7 جون 2022 کو شام 5 بجے مکمل ہوا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ 36,634 ایم ٹی کا بٹومینس مکس استعمال کیا گیا جس میں 2,070 ایم ٹی بٹومن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو 720 کارکنوں نے انجام کیا جس میں آزاد کنسلٹنٹس کی ٹیم نے دن رات کام کیا اور اس کام کو مکمل کیا۔
جناب گڈکری نے کہا کہ اس سے پہلے، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں سب سے طویل لگاتار بچھائی جانے والی بٹومینس 25.275 کلومیٹر کی تعمیر کا تھا جو فروری 2019 میں قطر کے دوحہ میں حاصل کیا گیا تھا۔ اس کام کو مکمل ہونے میں 10 دن لگے تھے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ امراوتی سے اکولا سیکشن قومی شاہراہ 53 کا حصہ ہے، یہ ایک اہم مشرق۔ مشرقی کوریڈور ہے جو کولکتہ، رائے پور، ناگپور اور سورت جیسے بڑے شہروں کو جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار مکمل ہونے کے بعد، یہ اسٹریچ اس راستے پر ٹریفک اور مال برداری کی نقل وحرکت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
جناب گڈکری نےم این ایچ اے آئی اور راج پتھ انفراکون پوائیویٹ لمیٹڈ کے تمام انجینئروں، ٹھیکیداروں، کنسلٹنٹس، کارکنوں کواس منصوبہ کے موثر نفاذ کے لئے مبارکباد دی ، جس نے اس عالمی ریکارڈ کی کامیاب تکمیل میں مدد کی ہے۔
*************
ش ح۔ ح ا۔ ف ر
U. No.6238
(Release ID: 1832046)
Visitor Counter : 236