ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے عالمی یوم ماحولیات کو مناسب طریقے سے منایا


ریلوے ماحول پر مثبت اثرات کے ساتھ اہم اقدامات کر رہی ہے

حال ہی میں، ہندوستانی ریلوے کو یو آئی سی انٹرنیشنل سسٹین ایبل ریلوے (اسرا)" کے ذریعے زیرو کاربن کے بہترین استعمال" کے زمرے میں ایوارڈز نوازا گیا” براہ راست اے سی کے وی 25 ٹریکشن سسٹم کو سولر انرجی فراہم کرنے کے لیے ٹکنالوجی

Posted On: 05 JUN 2022 4:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 جون 2022/

5 جون کو عالمی سطح پر ہر سال ماحولیات کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی مسائل کے بارے میں شعور کو اجاگر کرنا ہے۔

اس سال کے یوم ماحولیات کے لیے مہم کا نعرہ "صرف ایک زمین" ہے جس کا مقصد "فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں پائیدار زندگی گزارنا" ہے جیسا کہ کائنات میں اربوں کہکشائیں ہیں اور ہماری کہکشاں میں اربوں سیارے ہیں لیکن صرف ایک زمین ہے۔ مادر زمین ہمارا مسکن ہے اور اس کو بڑھتی ہوئی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے تاکہ ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکے۔

ہر سال کی طرح، ہندوستانی ریلوے 5 جون، 2022 کو عالمی یوم ماحولیات کو اس سال کے عالمی یوم ماحولیات کے موضوع کے مطابق مناسب اور موزوں انداز میں منا رہا ہے۔

ریلوے بلک ٹرانسپورٹیشن کا ایک ماحول دوست ذریعہ ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے لیے، ریلوے مسلسل بڑے اقدامات کر رہا ہے جو آلودگی/جی ایچ جی کے اخراج کو کم کرنے، وسائل اور توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینے اور پائیداری میں حصہ ادا کر کےماحول پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔ ان میں سے کچھ اقدامات کو مختصراً ذیل میں پیش کیا جار ا ہے:-

  • نیٹ ورک میں اضافہ اور ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈورز (ڈی ایف سی) کے قیام کے ذریعے مجموعی طور پر زمین پر مبنی مال کی نقل و حمل میں ریلوے کے ماڈل شیئر ( اشتراک) میں اضافہ
  • توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز اور بجلی بچانے کے موثر اقدامات جیسے ایل ای ڈی کے استعمال کے ذریعے توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانا
  • توانائی کے مرکب میں قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھانا۔
  • سی این جی جیسے متبادل ایندھن کا استعمال۔
  • پانی کی ری سائیکلنگ اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی جیسے اقدامات کے ذریعے پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانا۔
  • کاربن سنک کو بڑھانے کے لیے ریلوے کی زمین پر شجرکاری۔
  • بی جی کوچز کے پورے بیڑے پر بائیو ٹوائلٹس کی تنصیب۔
  • صنعتی اکائیوں، ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے کے دیگر اداروں کی گرین سرٹیفیکیشن۔
  • انوائرمنٹ منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس): ریلوے اسٹیشنوں کا آئی ایس او  14001 سرٹیفیکیشن۔
  • سی پی سی بی سے ریلوے اسٹیشنوں کے لیے کام کرنے کی رضامندی (سی ٹی او)/قائم کرنے کے لیے رضامندی (سی ٹی ای)۔
  • ٹھوس کچرے کا انتظام ۔

 

یکم جون 2022 کو برلن میں ایک گالا تقریب میں ، ہندوستانی ریلوے کو یو آئی سی  انٹرنیشنل سسٹین ایبل ریلوے ایوارڈز (اسرا) کی طرف سے براہ راست 25 کے وی  تک سولر انرجی فراہم کرنے کے لیے "زیرو کاربن ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال" کے زمرے میں  ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔

***********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6133


(Release ID: 1831339) Visitor Counter : 474