نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کل کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کا افتتاح کریں گے، شاندار افتتاحی تقریب کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے


ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر، مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور وزیر مملکت جناب نشیتھ پرمانیک بھی تقریب میں شرکت کریں گے

ان کھیلوں میں 25 کھیلوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں بھارت کے 5مقامی کھیل - کلاری پایٹّو، ٹھانگ-ٹا، کتکا، ملاّ کھمبا اور یوگاسن شامل ہیں

Posted On: 03 JUN 2022 6:17PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ ہفتے کے روز (4 جون) پنچ کلہ، ہریانہ میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز (کے آئی وائی جی) 2021  کے آغاز کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ بھارت میں نچلی سطح کے کھیلوں کے سب سے بڑے ملک گیر مقابلے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا یہ چوتھا ایڈیشن ہے۔ ان کھیلو ں کا آغاز مرکزی حکومت نے  2018 میں کیا تھا۔

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور نوجوانوں کے  امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نشیتھ پرمانیک بھی افتتاحی   تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ ہریانہ کے دیگر معززین میں ریاستی کھیلوں کے وزیر جناب سندیپ سنگھ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ ان کھیلوں میں 269 گولڈ، 269 سلور اور 358 برونز میڈلوں کے لئے 25 کھیلوں میں مجموعی طور پر 4700 اتھلیٹ  مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ کھیلوں کا آغاز 4 جون کو ہوگا اور یہ 13 جون تک چلیں گے۔

کے آئی وائی جی 2021 میں بھارت کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے  کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس کا انعقاد 5 شہروں  (پنچ کلہ، شاہ باد، انبالہ ، چنڈی گڑھ اور دلی ) میں کیا جائے گا۔  ان کھیلوں میں مجموعی طور پر 25 کھیلوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں بھارت کے 5مقامی کھیل - کلاری پایٹّو، ٹھانگ-ٹا، کتکا، ملاّ کھمبا اور یوگاسن شامل ہیں ۔

ان کھیلوں کے دوران کووڈ 19 سے متعلق  قوانین پر مکمل طور پر  عمل کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کے لئے  ڈوپ ٹیسٹنگ وغیرہ کے واسطے نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے ) کی جانب سے مکمل انتظامات کیے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 6095

                          



(Release ID: 1831025) Visitor Counter : 115