بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
سنٹرل سیکٹر اسکیم‘‘ شمال مشرقی خطے اور سکم میں ایم ایس ایم ایز کا فروغ’’کے نئے رہنما خطوط جاری، تاکہ پیداواری صلاحیت اور مسابقانہ صلاحیت کو بڑھایا جا سکے
Posted On:
02 JUN 2022 4:08PM by PIB Delhi
ٖمرکزی حکومت نے سنٹرل سیکٹر اسکیم ‘‘ شمال مشرقی خطے اور سکم میں ایم ایس ایم ای کا فروغ’’کے لئے نئی گائڈ لائن کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم پر پندرہویں فائنانس کمیشن سائکل(22-2021 سے 26-2025 تک) کے دوران عمل درآمد ہوگا۔اسکیم کے تحت شمال مشرقی خطے اور سکم میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت ، مسابقانہ صلاحیت اور گنجائش سازی بڑھانے کے لئے مالی مدد دی جائے گی۔ اسکیم کے مندرجہ ذیل حصے ہیں:
1.نئے منی ٹیکنالوجی سنٹروں کا قیام او ر موجودہ سنٹروں کی جدت کاری:
اسکیم کے تحت ریاستی حکومتوں کو نئے منی ٹیکنالوجی سنٹروں کے قیام اور موجودہ سنٹروں کی جدت کاری کے لئے ریاستوں کو مالی امداد دیئے جانے کی گنجائش ہے۔ مینو فیکچرنگ، جانچ اور ڈبہ بند کرنے میں اضافے کے لئے عام سہولیات مہیا کرنا، اختراع اور ٹریننگ کا انتظام ان اشیا کے لئے جو قدرتی وسائل مثلاً پھل، مصالحہ، زراعت، جنگلات اور بانس پر مبنی ہیں۔ یہ اشیا شمال مشرقی خطے اور سکم میں دستیاب ہیں۔ انہیں ترجیح دی جائے گی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 90 فیصد امداد مہیا کی جائے گی۔ 15.00 کروڑ سے زیادہ کی مجموعی لاگت والے پروجیکٹوں پر بھی غور کیا جائے گا، لیکن زیادہ سے زیادہ امداد کی 13.50 کروڑ روپے حد ہوگی۔
2. نئے اور موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹس کا فروغ:
نئے اور موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے فروغ کےلئے مرکزی امداد فراہم کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے مالی امداد 90 فیصد ہوگی۔ امداد کے لئے پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 15.00 کروڑ روپے ہوگی، جو نئے انڈسٹریل اسٹیٹس کے لئے ہوگی اور موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے لئے یہ رقم 10.00 کروڑ روپے ہوگی۔ 10.00/15.00کروڑ روپے سےزیادہ کی پروجیکٹ لاگت والے پروجیکٹوں پر بھی غور کیا جائے گا، لیکن زیادہ سے زیادہ امداد 9.00 کروڑ13.50 کروڑ روپے ہوگی۔
3.سیاحت کے شعبے کا فروغ:
عام خدمات مثلاً رسوئی ، بیکری، لانڈری اور ڈرائی کلیننگ، ریفریج ریشن اور کولڈ اسٹوریج، پینے کا پانی، مقامی پیداوار پیش کرنے کے مراکز اور ثقافتی سرگرمیوں کے مرکز وغیرہ کے قیام کے پروجیکٹوں پر بھی اس اسکیم کے تحت غور کیا جائے گا۔پروجیکٹوں کو مقامی ایم ایس ایز سے جوڑنا ہوگا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے مالی امداد 90 فیصد ہوگی اور امداد کی مجموعی رقم کی حد 4.50 کروڑ روپے ہوگی۔
اسکیم کی نئی گائڈ لائن آفس کے ویب سائٹ پر دستیاب ہے:
www.dcmsme.gov.in
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1830582)
Visitor Counter : 160