صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ 3 سے 6 جون کے دوران اترپردیش کا دورہ کریں گے

Posted On: 02 JUN 2022 6:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02 جون 2022:

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 3 سے 6 جون 2022 کے دوران اترپردیش کا دورہ کریں گے۔ 

3 جون 2022 کو صدر جمہوریہ کانپور دیہات میں اپنے آبائی گاؤں پرونکھ جائیں گے جہاں وہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔ 

4 جون 2022 کو صدر جمہوریہ کانپور میں اترپردیش کے مرچنٹس چیمبر کے 90 سالہ تکمیل کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔اسی دن وہ گورکھپور میں گیتاپریس کی صد سالہ تقریبات کو بھی زینت بخشیں گے۔ 

5 جون 2022 کو صدر جمہوریہ مگھر کا دورہ کریں گے جہاں وہ سنت کبیر داس کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور سنت کبیر اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر اور سودیش درشن یوجنا کا افتتاح کریں گے۔

6 جون 2022 کو صدر جمہوریہ اترپردیش ودھان منڈل کے خصوصی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ 

***

 

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 6042


(Release ID: 1830579) Visitor Counter : 162