تعاون کی وزارت
جی -ای ایم پلیٹ فارم پر کوآپریٹو سوسائیٹیز: ایک شفاف، موثر، اور اقتصادی خریداری کے نظام کی طرف ایک قدم
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں مرکزی کابینہ نے سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پلیٹ فارم پر کوآپریٹو سوسائیٹیوں کی بطور خریدار رجسٹریشن کو منظوری دے دی ہے
امدادِباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں، کوآپریشن کی وزارت ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیوں اور ریاستی کوآپریٹو ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کوآپریٹو سوسائٹیوں کو جی ای ایم میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہی ہے
Posted On:
02 JUN 2022 10:19AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں مرکزی کابینہ نے سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پلیٹ فارم پر کوآپریٹو سوسائیٹیوں کی بطور خریدار رجسٹریشن کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے کوآپریٹو سوسائٹیاں ایک پلیٹ فارم پر 45 لاکھ سے زیادہ دکانداروں تک رسائی حاصل کر سکیں گی اور ایک شفاف، اقتصادی اور موثر خریداری نظام پر عمل کر سکیں گی۔
امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں، کوآپریٹیو کی وزارت ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیوں اور ریاستی کوآپریٹو ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو اپنے اراکین کے فائدے کے لیے جی ای ایم کے پلیٹ فارم میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہی ہیں اور امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ کوآپریٹیو سوسائٹیاں جی ای ایم پلیٹ فارم میں شامل ہو کر اس کا فائدہ حاصل کریں گی۔
اس وقت ہندوستان میں تقریباً 8.54 لاکھ کوآپریٹیو ہیں جن کی رکنیت تقریباً 29 کروڑ ہے۔ وہ اشیاء اور خدمات کی پیداوار کے لیے وسیع پیمانے پر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ یہ کوآپریٹیو اپنے کاموں میں مدد کے لیے کھلے بازار سے اشیا اور خدمات کی بھاری خریداری کرتے ہیں۔ ایک شفاف اور موثر عمل کے ذریعے انہیں مسابقتی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی جس کے نتیجے میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران کو فائدہ پہنچے۔
سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کو ایک نیشنل پروکیورمنٹ پورٹل کے طور پر قائم کیا گیا ہے تاکہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی وزارتوں/محکموں، اور پی ایس یوز وغیرہ کو عام استعمال کی اشیاء اور خدمات کی خریداری کے لیے ایک شفاف اور موثر انداز میں شروع سے آخر تک آن لائن بازار فراہم کیا جا سکے۔ مالی سال 2021-22 میں جی ای ایم کا استعمال کرتے ہوئے خریداری کی مجموعی تجارتی قیمت 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ 9,702 اشیاء اور 279 خدمات کے زمرے میں تقریباً 54 لاکھ مصنوعات درج ہیں۔ مالی سال 2021-22 میں تقریباً 10,000 کروڑ روپے کی بچت کا تخمینہ تھا۔
جی ای ایم کے ذریعے خریداری درج ذیل فوائد فراہم کرے گی:
- کوآپریٹیو کو ایک کھلے اور شفاف عمل کے ذریعے مسابقتی قیمتیں ملیں گی، اور یہ سوسائٹیز کے اراکین کے لیے معاشی طور پر فائدہ مند ہوگا۔
- کوآپریٹو سوسائیٹیاں ایک ہی جی ای ایم پلیٹ فارم پر ملک بھر میں دستیاب تقریباً 45 لاکھ توثیق شدہ سیلرز/سروس پرووائیڈرز سے خرید سکتی ہیں،
- جی ای ایم پر معیاری طریقہ کار پر عمل کرنے سے وقت کی بچت ہوگی اور انتظامی بوجھ میں کمی ہوگی۔
- اس سے کوآپریٹیو کی ساکھ میں اضافہ ہوگا کیونکہ فنڈز کے غلط انتظام کی شکایات کم ہو جائیں گی۔
جی ای ایم حکام کوآپریٹیو، تکنیکی انفراسٹرکچر اور آن بورڈنگ اور لین دین کے لیے دستیاب رابطہ مراکز، اِن فیلڈ ٹریننگ، اور دیگر معاون خدمات کے ذریعے ایک وقف شدہ آن بورڈنگ پروسیز فراہم کریں گے۔
*******
(ش ح ۔ ع ح-رم)
U.No. 6010
(Release ID: 1830441)
Visitor Counter : 147