وزارت خزانہ

پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ  یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)اور پردھان منتری سرکشا بیمہ  یوجنا( پی ایم ایس بی وائی) کی نظر ثانی شدہ پریمیم شرحوں کا یکم جون 2022 سے اطلاق


سات برس قبل 2015 میں دونوں اسکیموں کے آغاز کے بعد سے پریمیم شرحوں میں پہلی مرتبہ نظر ثانی

Posted On: 31 MAY 2022 4:58PM by PIB Delhi

اسکیموں میں پہلے سے غیر طے شدہ  دعوؤں کے طویل تجربات کے  پیش نظر پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) کو اقتصادی طور پر قابل عمل بنانے کے لئے ان اسکیموں کی پریمیم شرحوں پر نظرثانی کی گئی ہے اور دونوں اسکیموں کو ایک روپیہ 25 پیسے روزانہ کیا گیاہے جس میں  پی ایم جے جے بی وائی کو 330 روپے سے بڑھا کر 436 روپے اور پی ایم ایس بی وائی کو بارہ روپے سے بڑھا کر 20 روپے کیا گیا ہے۔

پی ایم جے جے وائی بی اور پی ایم ایس بی وای کے تحت مندرج صارفین کی تعداد 31 مارچ 2022 کو 6.4 کروڑ اور 22 کروڑ تھی ۔ پی ایم ایس بی وائی کے آغاز کے بعد سے زیر عمل بیمہ کاروں کے  ذریعہ پریمیم کے طور پر 1134 کروڑ روپے اکھٹا کئے گئے اور 31 مارچ 2022  تک دعوؤں کی  مد میں 2513 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ پی ایم جے جے بی وائی کے تحت 9737 کروڑ روپے پریمیم کی مد میں اکھٹا کئے گئے اور 14144 کروڑ روپے ادا کئے گئے ۔ ان اسکیموں کے مستفدین کے دعوؤں کو ڈی بی ٹی روٹ کے ذریعہ ان کے بینک کھاتوں میں جمع کرایا گیا ۔

ان اسکیموں کے ذریعہ فائدوں کی ترسیل پر کووڈ کے دوران قریبی نظر رکھی گئی اور اس کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور دعوؤں کو تیزی سے نمٹانے کے لئے اقدامات  کئے گئے۔

یاد رہے کہ 2015 میں اسکیم کے آغاز کے وقت اصل منظور ی پر اس کے پریمیم میں سالانہ نظر ثانی کی گنجائش رکھی گئی تھی اور یہ دعوؤں کی بنیاد پر ہونی تھی۔ تاہم گزشتہ سات برسوں میں پریمیم کی شرحوں پر کوئی نظر ثانی نہیں ہوئی حالانکہ بیمہ دینے والی کمپنیاں لگاتار نقصان میں تھیں۔

اسکیموں کے دعوؤں کے تجربات کو دیکھتے ہوئے آئی آر ڈی اے آئی نے مطلع کیا کہ پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے لئے 31 مارچ 2022 تک کی مدت کے دعوؤں کا تناسب بالترتیب 145.24 فی صد اور 221.61 فی صد ہے، جبکہ دونوں کا مجموعی تناسب 163.98 فی صد اور 254.71 فی صد ہے۔

اسکیموں میں غیر طے شدہ  دعوؤں کے تجربات کو دیکھتے ہوئے اور انشورنس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو قابل عمل بنانے کے لئے پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کی پریمیم شرحوں میں یکم جون 2022 سے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے پرائیویٹ انشورنس کمپنیوں کو ان اسکیموں کے لئے ساتھ آنے کا حوصلہ ملے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستان کو مکمل طور سے بیمہ شدہ معاشرہ بنانے کے ویژن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے آئندہ پانچ برسوں میں پی ایم جے جے بی وائی کے تحت 6.4 کروڑ صارفین کی تعداد کو بڑھا کر پندرہ کروڑ کرنے اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت مستفدین کی تعداد 22 کروڑ سے بڑھا کر 37 کروڑ کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح ان دو اہم اسکیموں کے ذریعہ تمام مجاز افراد کو ان کے تحت لانے کے قریب پہنچ جائیں گے۔

****

 

U.No:5943

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1829899) Visitor Counter : 130