کامرس اور صنعت کی وزارتہ
گندم کی برآمد کے اندراج کے عمل میں التزامات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے تمام دستاویزات کی فزیکل تصدیق کے احکامات دیئے
Posted On:
31 MAY 2022 2:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31/مئی 2022 ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے علاقائی حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (آر سی) جاری کرنے سے پہلے گندم کی برآمد کے لیے درخواست دہندگان کے تمام دستاویزات کی فزیکل / جسمانی طور پر تصدیق کریں۔ یہ حکم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے کہ برآمد کنندگان کو غلط دستاویزات کی بنیاد پر آر سی جاری نہ کیے جائیں۔
اس خامی کو دور کرنے کے لیے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ علاقائی حکام سبھی لیٹرس آف کریڈٹ کی فزیکل تصدیق کریں گے، چاہے وہ پہلے سے منظور شدہ ہوں یا زیر عمل ہوں۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں بھی ضروری ہو، ایسی تصدیق کے لیے کسی پیشہ ور ایجنسی کی مدد لی جا سکتی ہے۔
حکم نامہ میں درج ذیل مزید جانچ پڑتال کی بات کہی گئی ہے:
1. فزیکل تصدیق کرتے وقت وصول کنندہ بینک کی جواز کاری /توثیق کو یقینی بنایا جائے۔
2. ایسے معاملات میں جہاں ایل سی کی تاریخ 13 مئی 2022 کو یا اس سے پہلے کی ہے، لیکن ہندوستانی اور غیر ملکی بینک کے درمیان سوفٹ میسج / میسج کے تبادلے کی تاریخ 13 مئی 2022 کے بعد کی ہے، علاقائی حکام مکمل تحقیقات کر سکتے ہیں اور اگر یہ پہلے کی تاریخ کے پائے جائیں تو برآمد کنندگان کے خلاف ایف ٹی (ڈی اینڈ آر) ایکٹ 1992 کے تحت فوری کارروائی شروع کی جائے۔ ایسے معاملات کی، نافذ کرنے والی ایجنسیوں جیسے اکنامک آفنس ونگ (ای او ڈبلیو) / سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی ) سے رجوع کرنے کے لیے ، مزید جانچ پڑتال کی جائے گی۔ کسی بھی بینکر کے ملوث ہونے کی صورت میں ان معاملات میں جہاں پہلے کی ڈیٹنگ ثابت ہوجائے ، قانون کے مطابق ضروری کارروائی شروع کی جائے گی۔
حکومت ہند نے اس سے قبل (13 مئی 2022 کو) ہندوستان میں غذائی تحفظ کی مجموعی صورتحال کو منظم کرنے اور پڑوسی اور کمزور ممالک جو گندم کی عالمی منڈی میں اچانک تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور گندم کی مناسب سپلائی تک رسائی سے قاصر ہیں، کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گندم کی برآمدات کو محدود کر دیا تھا ۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.5937
(Release ID: 1829759)
Visitor Counter : 141