سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پی ایم کیئرز اطفال کے لیے اسکالرشپ کی مرکزی سیکٹر اسکیم
Posted On:
30 MAY 2022 3:21PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم ہند نے 29 مئی 2021 کو پی ایم کیئر ز اطفال اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت فروری 2022 میں ایک پہل شروع کی گئی تھی تاکہ ایسے بچوں کی مدد کے لیے مالی مدد فراہم کی جا سکے جو والدین یا قانونی سرپرست یا دونوں یا گود لینے والے والدین یا کووڈ-19 وبائی مرض سے بچ جانے والے والدین کو کھوچکے ہیں۔
مندرجہ بالا اقدام کے مطابق،سماجی انصاف اور باتفویض اختیارات کی وزارت کےمحکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات نے ایسے بچوں کو اسکالرشپ امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے والدین یا قانونی سرپرست یا گود لینے والے والدین یا کووڈ-19 وبائی مرض سے زندہ بچ جانے والے والدین کو کھو دیا ہےتاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اسی مناسبت سے، اس مقصد کے لیے ایک نئی اسکیم یعنی اسکالر شپ برائے پی ایم کیئرز اطفال مرکزی سیکٹر اسکیم کے طور پروضع کی گئی تھی۔ اسکیم کے تحت اسکالرشپ الاؤنس20 ہزار روپے فی بچہ سالانہ ہوگا، جس میں ماہانہ ایک ہزار روپے اور 8ہزار روپے کا سالانہ اکیڈمی الاؤنس ہوگا جو اسکول کی پوری فیس ،کتابوں کی قیمت اور یونیفارم ، جوتے اور دوسرے تعلیمی آلات کا احاطہ کرےگا۔اسکالرشپ کو ڈی بی ٹی کے ذریعہ پہلی جماعت سے لے کر 12ویں جماعت میں پاس ہونے تک بچوں کو تقسیم کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت 3945 بچوں کو 2022-23 کے دوران 7.89 کروڑ روپے کی رقم سے فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ اسکیم کا آغاز عزت مآب وزیر اعظم نے 30 مئی 2022 کو کیا ہے۔
********
ش ح ۔اک ۔ م ش
U.N. 5920
(Release ID: 1829651)
Visitor Counter : 115