وزارتِ تعلیم
قومی کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن نے ایچ ای آئی/ٹی ای آئی کے ٹیچر ایجوکیشن پروگراموں کی شناخت کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے پورٹل کا آغاز کیا
اس پورٹل پر نئے لانچ کیے گئے 4 سالہ آئی ٹی ای پی پر کارروائی کی جائے گی
پورٹل کا مقصد ایک خودکار مضبوط فریم ورک فراہم کرنا ہے جس سے جوابدہی، شفافیت اور کاروبار کرنے میں آسانی ہو
Posted On:
29 MAY 2022 3:49PM by PIB Delhi
وزارت تعلیم کے تحت نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) نے ایچ ای آئی/ٹی ای آئی کے ٹیچر ایجوکیشن پروگراموں کی شناخت کے پورے عمل کو ہموار کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل شروع کیا ہے - اداروں کے معائنہ سمیت کورسز کے لیے درخواست طلب کرنے کے وقت سے لے کر شناختی آرڈر جاری کرنے کے مرحلے تک۔ حال ہی میں شروع کی گئی 4 سالہ آئی ٹی ای پی اپلیکیشنز کی درخواستوں پر اس پورٹل پر کارروائی کی جائے گی۔
یہ پورٹل این سی ٹی ای کے کام کاج میں ایک مثالی تبدیلی لائے گا۔ اس کا مقصد ایک خودکار مضبوط فریم ورک فراہم کرنا ہے جس سے جوابدہی، شفافیت اور کاروبار کرنے میں آسانی ہو۔
آئی ٹی ای پی کے لیے آن لائن درخواستوں پر این سی ٹی ای ویب سائٹ کے ’ایڈمن لاگ ان‘ کے ذریعے کارروائی کی جائے گی۔
(https://ncte.gov.in/Website/admin_Panel.aspx)۔ کمیوں/ایس سی این سے متعلق ایچ ای آئی/ٹی ای آئی سے تمام مواصلات اسی طرح آئی ٹی ای پی پورٹل پر بھیجے جائیں گے۔ آن لائن معائنہ کے لیے، اسٹیک ہولڈروں کو این سی ٹی ای ویب سائٹ پر وی ٹی پورٹل تک رسائی حاصل کرنی ہوگی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 5860
(Release ID: 1829229)
Visitor Counter : 186