بجلی کی وزارت
وزارت بجلی نے سی ای اے سے کہا کہ وہ شکتی بی (viii)(اے) کے تحت کوئلے کا استعمال کرنے والے بجلی گھروں کے لیے گھریلو کوئلے کی اہل مقدار کا تعین کرے
کوئلے کے لیے بولی لگانے اور ایکسچینج میں بجلی فروخت کرنے والے نجی جنریٹر وں کے لیے درآمدی کوئلے کے ساتھ 10 فیصد آمیزش لازمی ہے
Posted On:
29 MAY 2022 1:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 مئی 2022:
وزارت بجلی نے سی ای اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکتی بی(viii) (اے) کے تحت کوئلے کا استعمال کرنے والے بجلی گھروں کے لیے گھریلو کوئلے کی اہل مقدار کا تعین کرے جس میں درآمدی کوئلے کی 10 فیصد آمیزش کو ملحوظ رکھا جائے جو توانائی کے لحاظ سے گھریلو کوئلے کے تقریباً 15 فیصد کے مساوی ہے۔ شکتی بی (viii) (اے) بجلی گھروں کے لیے میں کوئلے کے لیے بولی لگانے، اس کوئلے کا استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے اور اسے ڈے اہیڈ مارکیٹ (ڈی اے ایم) یا مختصر مدت کے لیے ڈی آئی پی پورٹل کے تحت ایکسچینج میں فروخت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
ایسے پلانٹس کے لیے وزارت نے سی ای اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 جون 2022 سے 31 مارچ 2023 تک کے دوران پیداوار کے لیے وزن کے لحاظ سے 10 فیصد لازمی آمیزش کی بنیاد پر استعمال ہونے والے کوئلے کی مقدار شکتی بی (viii) (اے) ونڈو کے تحت حاصل کی گئی مقدار کا تعین کرے۔ اس سے ان پلانٹس کو درآمدی کوئلے کی خریداری کے لیے تقریباً ٣ ہفتوں کی مہلت ملے گی۔
بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اور گھریلو کوئلے کی کمپنیوں کی جانب سے کوئلے کی فراہمی کوئلے کی کھپت کے میل نہ کھانے کی بنا پر وزارت بجلی نے 28.04.2022 کو آئی پی پیز سمیت تمام بجلی کمپنیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدشدہ کوئلے کا 10 فیصد آمیزش کریں۔ ایسا گھریلو کوئلے کی فراہمی کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
***
(ش ح - ع ا- ع ر)
U. No. 5859
(Release ID: 1829192)
Visitor Counter : 122