خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

وزیراعظم جناب نریندر مودی 30 مئی کو پی ایم کیئرس فار چلڈرن اسکیم کے تحت فوائد جاری کریں گے


اسکیم کا مقصد صحت بیمہ، تعلیم اور مالی مدد کے ذریعے کوویڈ کی وجہ سے متاثرہ بچوں کی 23 سال کی عمر تک جامع دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے

Posted On: 29 MAY 2022 12:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 مئی 2022:

وزیراعظم جناب نریندر مودی کل یعنی 30 مئی 2022 کو صبح 10:30 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پی ایم کیئرس فار چلڈرن اسکیم کے تحت فوائد کا اجرا کریں گے۔ وزیر اعظم اسکولی بچوں کو وظائف منتقل کریں گے۔ پروگرام کے دوران بچوں کو پی ایم کیرس کے تحت پاس بک اور آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا۔

مستفید ہونے والے بچے اپنے سرپرستوں/ نگہداشت کرنے والوں اور اپنے متعلقہ ضلع کے ضلعی مجسٹریٹ کے ساتھ ورچوئل وسیلے سے اس تقریب میں شامل ہوں گے۔ اس تقریب میں متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔

پی ایم کیئرس فار چلڈرن اسکیم کا آغاز وزیر اعظم نے 29 مئی 2021 کو ان بچوں کی مدد کے لیے کیا تھا جنھوں نے کویڈ کی بنا پر 11 مارچ 2020 سے 28 فروری 2022 کے دوران اپنے والدین یا قانونی سرپرست یا گود لینے والے والدین یا زندہ والدین دونوں کو کھو دیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد بچوں کو بورڈنگ اور قیام کی فراہمی، تعلیم اور وظائف کے ذریعے انھیں بااختیار بنانا، 23 سال کی عمر حاصل کرنے پر 10 لاکھ روپے کی مالی مدد کے ساتھ خود کفیل بنانا اور ہیلتھ انشورنس کے ذریعے ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا کر مستقل طریقے سے جامع نگہداشت اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

اس اسکیم کے تحت بچوں کے اندراج کے لیے pmcaresforchildren.in نامی پورٹل شروع کیا گیا تھا۔ یہ پورٹل ایک سنگل ونڈو سسٹم ہے جو بچوں کے لیے منظوری کے عمل اور دیگر تمام امداد کو آسان بناتا ہے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 5857



(Release ID: 1829180) Visitor Counter : 100