سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک حادثات میں 2020 میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے،کُل حادثا ت میں اوسطاً 18.46 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے،ہلاکتوں کی تعداد میں اوسطاً  12.84  فیصدکی کمی آئی ہے

Posted On: 26 MAY 2022 12:07PM by PIB Delhi

سڑک  حادثات میں بڑے پیمانے پر 2019 کے مقابلے میں 2020 میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔کُل حادثات میں اوسطاً18.46 فیصد ،ہلاک شدگان کی تعداد میں 12.84 فیصد اور گذشتہ سال زخمیوں کی تعداد میں اوسطاً 22.84 فیصدکی کمی آئی ہے۔ سال 2020 کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یوٹیز)  کے ذریعہ کُل 366138 سڑک حادثات کی اطلاع دی گئی ہے۔جس میں حادثات کے دوران  131714  افراد کی موت اور 348279 زخمیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کی وزارت کے ٹرانسپورٹ ریسرچ  ونگ(ٹی آر ڈبلیو) کی جانب سے تیار کردہ ’’ہندوستان میں سڑک حادثات – 2020 ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق 2016 سے سڑک حادثات کی تعداد میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے،سوائے 2018 کے جہاں  حادثات میں 0.46 فیصد  کامعمولی اضافہ ہوا ہے ۔ مسلسل دوسرے سال 2020 میں سڑک حادثات میں ہلاکتوں کی کُل تعداد میں کمی آئی ہے۔اسی طرح 2015 سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

مسلسل تیسرے سال 2020 میں بڑے پیمانے پر مہلک سڑک حادثے کے متاثرین میں زیادہ تر نو عمر افراد شامل تھے۔2020 کے دوران متاثرین کی 69 فیصد تعداد میں 18 سے 45 سال کی عمر کے گروپ میں نوجوان بالغ افراد شامل ہیں ۔کُل سڑک حادثات میں ہلاکتوں کی 87.4 فیصد میں 18/60 سال کی عمر کے کام کرنے والے افراد ہیں ۔

’’ہندوستان میں سڑک حادثات – 2020 ‘‘رپورٹ کے مطابق موجودہ تعداد سال 2020 کے دوران ملک میں سڑک حادثات کے مختلف پہلوؤں پر معلومات فراہم کرتی ہے۔اس میں 10 سیکشن ہیں اور سڑک کی لمبائی اور گاڑیوں کی تعداد کے تناظر میں سڑک حادثات سے متعلق معلومات کو شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ میں جو ڈاٹا/ معلومات فراہم کئے گئےہیں، اسے  ایشیا پیسفک روڈ ایکسڈنٹ ڈاٹا (اے پی آر اے ڈی) بیس پروجیکٹ کے تحت  ایشیا اور بحرالکاہل کے لئے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کمیشن (یو این ای ایس سی اے پی) کے ذریعہ فراہم کردہ معیاری شکل میں کیلینڈر سال کی بنیاد پر جمع کیا گیا ہےاوراسے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس محکموں سے حاصل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہلک حادثات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے ۔2020 میں کُل 120806 مہلک حادثات کی اطلاع ملی ہےجو 137689 کے 2019 کے اعداد و شمار سے 12.23 فیصد کم ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2020 کے دوران  قومی شاہراہوں ، ریاستی شاہراہوں  اور دیگر سڑک اداروں نے گذشتہ سال کے مقابلے میں حادثات ، ہلاکتوں اور زخمیوں کی سب سے کم تعداد کی اطلاع دی ہے۔

بڑی ریاستیں جنہوں نے 2020 میں سڑک حادثہ میں نمایاں کمی حاصل کی ہے ان میں کیرالہ ، تمل ناڈو، اترپردیش، مہاراشٹراور کرناٹک ہیں اور بڑی ریاستیں جنہوں نے 2020 میں سڑک حادثات میں ہلاکتوں میں نمایاں کمی حاصل کی ہے وہ تمل ناڈو ، گجرات،اترپردیش، راجستھان اور آندھرا پردیش ہیں۔

*************

 

 

ش ح ۔  ع ح ۔ م ش

U. No.5769

 



(Release ID: 1828448) Visitor Counter : 371