سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
لامحدود ذمہ داری یا جوابدہی کے لئے تھرڈ پارٹی بیمہ کے لئے پریمئم کے تعین سے متعلق مشتہری کا اجراء
Posted On:
26 MAY 2022 11:44AM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے بیمہ ریگولیٹری اور ہندوستان کی ترقیاتی اتھارٹی کی مشاورت سے مؤرخہ 25 مئی 2022 کو نوٹیفکیشن کے ذریعہ موٹر وہیکلس (تیسری پارٹی کے لئے بنیادی پریمئم اور ذمہ داری کا بیمہ ) ضوابط ،2022 کو شائع کیا ہے،یہ ضوابط یکم جون 2022 سے نافذ العمل ہوں گے۔
مذکورہ قوانین میں لامحدود ذمہ داری یا جوابدہی کی خاطر تیسری پارٹی کے بیمہ کے لئے بنیادی پریمئم کو گاڑیوں کے مختلف زمروں کے لئے نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ مذکورہ قوانین میں پریمئم میں مذکورہ رعایتیں بھی دی گئیں ہیں۔
- تعلیمی اداروں کی بسوں کے لئے 15 فیصد کی رعایت دی گئی ہے۔
- ونٹیج کار کے طور پر رجسٹرڈ پرائیویٹ کاروں کے لئے پریمئم کی 50 فیصد کی رعایتی قیمت کی اجازت دی گئی ہے۔
- ہائی بریڈ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے پریمئم پر 7.5 فیصد کی رعایت فراہم کی گئی ہے۔
گزٹ نوٹیفیکیشن دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں:
*************
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.5765
(Release ID: 1828447)
Visitor Counter : 141