وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ٹوکیو میں بزنس راؤنڈ ٹیبل کی صدارت کی
Posted On:
23 MAY 2022 4:09PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 مئی ، 2022 ء کو ٹوکیو میں جاپانی کاروباری لیڈروں کے ساتھ ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی صدارت کی ۔
اس کانفرنس میں جاپان کی 34 کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں اور سی ای اوز نے شرکت کی۔ ان میں سے زیادہ تر کمپنیوں نے بھارت میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور اُن کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں میں آٹوموبائل، الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹرز، اسٹیل، ٹیکنالوجی، ٹریڈنگ اور بینکنگ اور فائنانس کی کمپنیاں شامل ہیں ۔ بھارت اور جاپان کے اہم کاروباری ادارے اور تنظیمیں جیسے کیدانرین ، جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن ( جے ای ٹی آر او ) ، جاپان انٹرنیشنل کواپریشن ایجنسی ( جے آئی سی اے ) ، جاپان بینک فار انٹرنیشنل کواپریشن (جے بی آئی سی ) ، جاپان – انڈیا بزنس کنسلٹیٹیو کمیٹی ( جے آئی بی سی سی ) اور انویسٹ انڈیا نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت اور جاپان فطری ساجھیدار ہیں، وزیر اعظم نے کاروباری برادری کی بھارت -جاپان تعلقات کے وسیع امکانات کے برانڈ امبیسڈر کے طور پر ستائش کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مارچ ، 2022 ء میں وزیر اعظم کشیدا کے بھارت دورے کے دوران دونوں ملکوں نے اگلے 5 برسوں میں 50 کھرب جاپانی ین کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا تھا ۔ وزیر اعظم نے اقتصادی تعلقات میں حالیہ پیش رفت کو اجاگرکیا ، جیسے بھارت -جاپان صنعتی مسابقتی شراکت داری (آئی جے آئی سی پی ) اور کلین انرجی ساجھیداری وغیرہ ۔ انہوں نے نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن (این آئی پی )، پیداوار سے منسلک مراعات (پی ایل آئی) اسکیم اور سیمی کنڈکٹر پالیسی جیسے اقدامات سے متعلق بات کی اور بھارت کے شاندار اسٹارٹ اَپس ماحول کو اجاگر کیا ۔
وزیر اعظم نے ، اِس بات کو اجاگر کیا کہ عالمی ایف ڈی آئی میں سست روی کے باوجود بھارت نے پچھلے مالی سال کے دوران 84 ارب امریکی ڈالر کی ریکارڈ ایف ڈی آئی کو راغب کیا ہے۔ انہوں نے ، اسے بھارت کی اقتصادی صلاحیت کے تئیں اعتماد کا ووٹ قرار دیا۔ انہوں نے بھارت میں جاپانی کمپنیوں کو وسیع شرکت کی دعوت دی اور بھارت کے ترقیاتی سفر میں جاپان کے تعاون کو ’’ جاپان ہفتہ‘‘ کی شکل میں منانے کی تجویز پیش کی۔
بزنس فورم میں درج ذیل کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی:
نام
|
عہدہ
|
ادارہ
|
مسٹر سیجی قریشی
|
چیئرمین اور ڈائریکٹر
|
ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹیڈ
|
مسٹر ماکوٹو اوچیدا
|
نمائندہ ایگزیکٹو آفیسر، صدر اور سی ای او
|
نسان موٹر کارپوریشن
|
مسٹر اکیو ٹویوڈا
|
صدر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر
|
ٹویوٹا موٹر کارپوریشن
|
مسٹر یوشی ہرو ہیداکا
|
صدر، سی ای او اور نمائندہ ڈائریکٹر
|
یاماہا موٹر کارپوریشن
|
مسٹر توشی ہرو سوزوکی
|
صدر اور نمائندہ ڈائریکٹر
|
سوزوجی موٹر کارپوریشن
|
مسٹر سیجی ایمائی
|
میزوہو فائنانشیل گروپ کے چیئرمین
|
میزوہو بینک لمیٹیڈ
|
مسٹر ہیروکی فوجی سو
|
مشیر، ایم یو ایف جی بینک لمیٹیڈ اور چیئرمین، جے آئی بی سی سی
|
ایم یو ایف جی بینک لمیٹیڈ اینڈ جے آئی بی سی سی
|
مسٹر تاکیشی کنیبے
|
سومی تومو متسوئی فائنانشیل گروپ ( ایس ایم ایف جی ) اور سومی تومو متسوئی بینکنگ کارپوریشن ( ایس ایم بی سی ) دونوں کے بورڈ کے چیئرمین
|
سومیٹومو متسوئی بینکنگ کارپوریشن
|
مسٹر کوجی نگائی
|
چیئرمین
|
نومورا سکیورٹیز کمپنی لمیٹیڈ
|
مسٹر کازو نشی تانی
|
سکریٹری جنرل
|
جاپان – انڈیا بزنس کو آپریشن کمیٹی
|
مسٹر ماسا کازو کبوتا
|
صدر
|
کے ای آئی ڈی اے این آر ای این
|
مسٹر کیوہی ہوسونو
|
ڈائریکٹر اینڈ سی او او
|
ڈریم انکیوبیٹر انک
|
مسٹر کیچی اِواٹا
|
سومی تومو کیمیکل کمپنی کے صدر، جاپان پیٹرو کیمیکل انڈسٹری ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین
|
سومی ٹومو کیمیکل کمپنی لمیٹیڈ
|
مسٹر سوگیو متسوکا
|
بورڈ کے چیئرمین
|
آئی ایچ آئی کارپوریشن
|
مسٹر یوشی نوری کنے ہانا
|
بورڈ کے چیئرمین
|
کاواساکی ہیوی انڈسٹریز لمیٹیڈ
|
مسٹر یوکو ہیرا
|
صدر اور نمائندہ ڈائریکٹر
|
ہوٹل مینجمنٹ انٹرنیشنل کمپنی لمیٹیڈ
|
مسٹر ہیروکو اوگاوا
|
سی او اینڈ سی ای او
|
بروکس اینڈ کمپنی لمیٹیڈ
|
مسٹر وویک مہاجن
|
سینئر ایگزیکٹو نائب صدر، سی ٹی او
|
فوجتسو لمیٹیڈ
|
مسٹر توشیا متسوکی
|
سینئر نائب صدر
|
این ای سی کارپوریشن
|
مسٹر کازو شگے نوبو تانی
|
صدر
|
جے ای ٹی آر او
|
مسٹر یماداجونیچی
|
ایگزیکٹو سینئر نائب صدر
|
جے آئی سی اے
|
مسٹر تداشی مائیدا
|
گورنر
|
جے بی آئی سی
|
مسٹر اجے سنگھ
|
منیجنگ ایگزیکٹو آفیسر
|
متسو او ایس کے لائنس
|
مسٹر توشیاکی ہیگا شیہارا
|
ڈائریکٹر، نمائندہ ایگزیکٹو آفیسر، ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ای او
|
ہتاچی لمیٹیڈ
|
مسٹر یوشی ہرو مینینو
|
سینئر ایگزیکٹو آفیسر، بورڈ کے ممبر
|
ڈیکن انڈسٹریز لمیٹیڈ
|
مسٹر یوشی ہسا کٹانو
|
صدر اور سی ای او
|
جے ایف ای اسٹیل کارپوریشن
|
مسٹر ایجی ہشی موٹو
|
نمائندہ ڈائریکٹر اور صدر
|
نیپون اسٹیل کارپوریشن
|
مسٹر اکیہرو نکاّ کو
|
بورڈ کے صدر اور نمائندہ رکن
|
تورے انڈسٹریز انک
|
مسٹر موٹواکی یونو
|
نمائندہ ڈائریکٹر اور سینئر ایگزیکٹو منیجنگ آفیسر
|
متسوئی اینڈ کمپنی لمیٹیڈ
|
مسٹر ماسا یوشی فوجی موٹو
|
نمائندہ ڈائریکٹر، صدر اور سی ای او
|
سوجٹز کارپوریشن
|
مسٹر توشی کازو نامبو
|
ایگزیکٹو نائب صدر، نمائندہ ڈائریکٹر
|
سومی ٹومو کارپوریشن
|
مسٹر اچیرو کاشی تانی
|
صدر
|
ٹویوٹا سوشو کارپوریشن
|
مسٹر اچیرو تاکا ہارا
|
وائس چیئرمین، ممبر بورڈ
|
مارو بینی کارپوریشن
|
مسٹر یوجی تگوچی
|
متسوبشی کارپوریشن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر
|
متسو بشی کارپوریشن
|
*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5667
(Release ID: 1827695)
Visitor Counter : 169
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam