ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
آئیے ’سب کے لیے صاف ہوا‘ کو ایک شراکتی مشن بنائیں: مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو
Posted On:
21 MAY 2022 1:40PM by PIB Delhi
”یہ ’سب کے لیے صاف ہوا‘ کو ایک شراکتی مشن بنانے کا وقت ہے۔ ہوا کے معیار میں بہتری کی کوششوں نے ملک بھر کے شہروں میں بہتر ہوا کے معیار کے حصول میں مثبت رجحانات ظاہر کیے ہیں۔ لیکن اگر ہم اپنی خواہش کو حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو ’جن بھاگیداری‘ یا شراکتی حکمرانی اس کی کلید ہے۔“ یہ بات مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، جناب بھوپیندر یادو نے آج چنئی میں حساسیت کے ساتھ جائزہ ورکشاپ – نیشنل کلین ایئر پروگرام (NCAP) اور جنوبی علاقوں کے XV-FC ملین پلس سٹیز چیلنج فنڈ (XV-FC MPCCF) کے افتتاح کے دوران کہی جس میں تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ، کیرالہ، انڈمان اور نکوبار، لکشدیپ، پانڈیچیری، دمن اور دیپ اور دادر اور نگر حویلی شامل ہیں۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے، تمل ناڈو حکومت کے وزیر ماحولیات جناب شیوا وی میناتھن، ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی سکریٹری محترمہ لینا نندن، محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور جنگلات، حکومت تمل ناڈو کی ایڈیشنل چیف سکریٹری، محترمہ سپریہ ساہو، ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری، جناب نریش پال گنگوار نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے زیر اہتمام 2 روزہ علاقائی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ریاست کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چنئی، مدورائی اور تریچی، ان 3 ملین پلس شہروں کی ہوا کا معیار نیشنل ایمبیئنٹ ایئر کوالٹی کے معیارات کے اندر ہے۔ انھوں نے ای-کمیوٹ پروگرام کے اقدام کے لیے بھی تمل ناڈو آلودگی کنٹرول بورڈ کی تعریف کی، جس کے تحت بورڈ کے تمام عہدیدار ہر بدھ کو غیر فوسل ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے ذریعے دفتر جاتے ہیں۔
ایک اور انقلابی قدم میں، انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کے ذریعہ BS-VI معیارات اور ایندھن اور گاڑیوں کے لیے اس کے اصولوں کو اپنانا فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے اہم پالیسی فیصلوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”NCAP کے تحت، 2014 سے 2018 کے فضائی معیار کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ملک بھر میں 132 غیر حصولی شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ فہرست تمام سائز اور اقسام کے شہروں کا ایک متفاوت مرکب ہے اور اس میں جنوبی ہندوستان میں ہمارے پاس ایسے 13 شہر ہیں جو آندھرا پردیش سے ہیں اور 4 تامل ناڈو، کرناٹک اور تلنگانہ سے ہیں“۔
جناب بھوپیندر یادو نے مجموعی نقطہ نظر کے ذریعے تقریباً 100 شہروں میں ہوا کے معیار کو بہتر بنا کر تمام لوگوں کے لیے صاف ہوا کو یقینی بنانے کے وزیر اعظم کے عہد کو یاد کیا۔
وزیر موصوف نے نوجوان آبادی سے اپیل کی کہ وہ پائیدار طرز زندگی، مناسب طرز عمل اور رویوں کو اپنا کر ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے مشن میں سرگرم عامل بنیں اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے حصہ دار بنیں۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی، تعاون، شرکت اور مسلسل کوششوں سے فضائی آلودگی کے مسئلے کو جامع انداز میں حل کرنے میں NCAP کے مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 5699
(Release ID: 1827202)
Visitor Counter : 168