بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی ای سی/ای سی نے انہیں دستیاب مراعات کو رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا


سی ای سی/ای سی نے  اخراجاتی بھتہ پر انکم ٹیکس سے چھوٹے حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا

سی ای سی/ ای سی نے ہر سال ملنے والے  دو ایل ٹی سی  کو بھی واپس کرنے کا فیصلہ کیا

Posted On: 20 MAY 2022 4:54PM by PIB Delhi

جناب راجیو کمار نے 15 مئی 2022  کو ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر  کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، آج  اپنے ساتھی الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے کے ہمراہ الیکشن کمیشن کی پہلی میٹنگ بلائی۔

کمیشن نے دیگر چیزوں کے علاوہ،  چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور الیکشن کمشنروں (ای سی) کو اخراجاتی بھتہ میں انکم ٹیکس سے چھوٹ کے علاوہ انہیں دستیاب مختلف مراعات کا جائزہ لیا۔

سی ای سی اور ای سی  الیکشن کمیشن (الیکشن کمشنروں کی سروس کی شرائط اور بزنس کے ٹرانزیکشن کا) قانون، 1991 کے سیکشن 3 کے تحت تنخواہ اور متعلقہ مراعات حاصل کرتے ہیں۔ سی ای سی اور ای سی فی الحال درج ذیل کے حقدار ہیں:

  1. 34 ہزار روپے کا ماہانہ اخراجاتی بھتہ۔ اس بھتہ پر سی ای سی اور ای سی کو کوئی بھی انکم ٹیکس نہیں دینا ہوتا ہے۔
  2. ہر سال  اپنے، اہلیہ اور فیملی کے زیر کفالت ممبران کے لیے تین ایل ٹی سی (چھٹیوں میں سفر کرنے سے متعلق کرایے میں رعایت)۔

کمیشن نے ذاتی استحقاق میں کفایت شعاری کی ضرورت محسوس کی۔ کمیشن نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ:

  1. سی ای سی اور ای سی انہیں فی الحال ملنے والے انکم ٹیکس کے فوائد حاصل نہیں کریں گے۔ مناسب کارروائی کے لیے اس تجویز کو مرکزی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
  2. مزید برآں،  سی ای سی اور ای سی فی الحال انہیں ہر سال دستیاب تین ایل ٹی سی میں سے صرف ایک ایل ٹی سی لیں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5587

 


(Release ID: 1826998) Visitor Counter : 133