زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر 20 مئی 2022 کو گجرات میں قومی پروگرام منعقد کیا جائے گا


وزیر زراعت شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر 5 ریاستوں میں 7 مقامات پر شہد کی جانچ لیب کا افتتاح کریں گے

Posted On: 19 MAY 2022 5:35PM by PIB Delhi

 

Image

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت (ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو)، حکومت ہند 20 مئی 2022 کو ٹینٹ سٹی -II، ایکتا نگر، نرمدا، گجرات میں شہد کی مکھیوں کا عالمی دن منا رہی ہے۔ شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کی تقریب میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر شرکت کریں گے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اس اہم دن کوعالی مرتبت وزیر اعظم کی رہنمائی میں ملک کے چھوٹے کسانوں کے فائدے کے لیے شہد کی مکھیوں کے پالنے کو فروغ دینے کے لیے منا رہی ہے۔ مرکزی وزیر زراعت جموں و کشمیر میں پلوامہ، باندی پورہ اور جموں، کرناٹک میں ٹمکور، اتر پردیش میں سہارنپور، مہاراشٹر کے پونے اور اتراکھنڈ میں گجرات سے ورچوئل طریقے سے شہد کی جانچ کی لیب اور ڈبہ بندی یونٹس کا بھی افتتاح کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 20 مئی کو شہد کی مکھیوں کا عالمی دن قرار دیا ہے تاکہ لوگوں اور کرہ ارض کو صحت مند رکھنے میں شہد کی مکھیوں اور دیگر جرگوں کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ مرکزی وزیر زراعت اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیر مملکت برائے زراعت اور کسانوں کی بہبود جناب کیلاش چودھری اور محترمہ شوبھا کرندلاجے،  وزیر زراعت، حکومت گجرات، محترمہ متیجا ووڈب، سفیر، سفارت خانہ جمہوریہ سلووینیا، کونڈا ریڈی چاوا، بھارت میں ایف اے او کی نمائندہ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت،حکومت ہند اور حکومت گجرات کے سینئر افسران اور شہد کی پیداوار سے وابستہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پروگرام میں شرکت کریں گے۔

اس تقریب کے دوران شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں، پروسیسرز اور شہد کی مکھیوں کے پالنے کے شعبے کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کئی اسٹالز لگائے جائیں گے تاکہ شہد کی مکھیوں کی مختلف اقسام اور شہد کی مکھیوں کے پالنے کے شعبے میں مختلف مصنوعات کی نمائش کی جاسکے۔ اس تقریب کے دوران پورٹل پر شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں کے لائیو رجسٹریشن کے لیے ’مدھوکرانتی‘ پورٹل کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی، انڈین بینک کے ذریعے ایک اسٹال بھی لگایا جائے گا۔

Image

کاشتکاروں / شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں کے درمیان شہد کی مکھیوں کے پالنے کے سائنسی علم کو جدید تر بنانے کے لیے ‘‘پروڈکشن ٹکنالوجی اور سائنسی شہد کی مکھیوں کے پالنے کی تحقیق اور ترقی - تجربے کا اشتراک اور چیلنجز’’ اور‘‘مارکیٹنگ کے چیلنجز اور حل (گھریلو/عالمی) اور بحث’’ پر تکنیکی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

اس پروگرام کا مقصد ملک بھر میں شہد کی مکھیوں کے پالنے کو فروغ دینا اور مقبول بنانا ہے۔ حکومت کا قومی شہد کی مکھیاں پالنا اور شہد مشن (این بی ایچ ایم) آتم نربھر بھارت کے تحت ہندوستان کے شہد کی مکھیوں سے متعلق قومی بورڈ کے ذریعے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے درمیان سائنسی طریقے سے شہد کی مکھیوں کے پالنے اور کاروبار کو فروغ دینے، فصل کے بعد کے انتظام کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تحقیق اور ترقی کے لیے تعاون اور ‘‘میٹھے انقلاب’’ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے لاگو کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 5542)



(Release ID: 1826761) Visitor Counter : 163