امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ کی


دہشت گردی کوپوری طرح ختم کرنے کے لئے حفاظتی دستوں کو مربوط کارروائی کےاحکامات دیئے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خوشحال اور پُر اَمن جموں - کشمیر کے وژن کو پورا کرنے کےلئے حفاظتی دستے سرحد پار سے صفر دراندازی کو یقینی بناکر جموں اور کشمیر سے دہشت گردی کو پوری طرح ختم کریں

Posted On: 17 MAY 2022 7:12PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر  جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جموں وکشمیر میں سیکورٹی کے صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے  لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا ، قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال، چیف آف آرمی اسٹاف ، حکومت ہند اور جموں  اورکشمیر  انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

جناب امت شاہ نے حفاظتی دستوں اور پولس کو مربوط دہشت گردی مخالف مہم سرگرم طور سے چلانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ایک خوشحال اور پُراَمن جموں –کشمیر کے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے کےلئے حفاظتی دستے سرحد پار سے صفر دراندازی  کو یقینی بناکر جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو پوری طرح ختم کریں۔

 

 

 

 ************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5469)


(Release ID: 1826138) Visitor Counter : 168