وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے  فیکلٹی تیار کرنے کے لیے ملک گیر ایکو سسٹم قائم کرنے کی خاطر ’’مالویہ مشن‘‘ پر زور دیا

Posted On: 17 MAY 2022 4:44PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ٹیچر/فیکلٹی کی صلاحیت سازی کے لیے ادارہ جاتی میکانزم  کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے  ٹیچر ایجوکیشن/ فیکلٹی تیار کرنے کے لیے ملک بھر میں ایکو سسٹم کھڑا کرنے کی خاطر قابل عمل ’’مالویہ مشن‘‘ کا خیال پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کے ہندوستان کے چیلنجوں سے ہم آہنگ اعلیٰ ہنر مند فیکلٹی کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر کو اپنانا ضروری ہے۔ ٹیچر ایجوکیشن پر قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے فوکس کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے ہندوستانی اقدار، زبانوں، علم، اخلاقات اور روایات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیچر ایجوکیشن  کے لیے کثیرالضابطہ نقطہ نظر پر زور دیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5459


(Release ID: 1826052) Visitor Counter : 173